پاکستان،انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 جولائی سے شروع ہوگا

329

مانچیسٹر: پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف مانچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراونڈ میں کھیلی گی۔ میچ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان سے نمٹنے کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن، لیگ اسپنر عادل رشید اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ اسکواڈ میں کپتان الیسٹر کک، الیکس ہیلس، جوئے روٹ، جیمز ونز، گیرے بیلنس، بین اسٹروکس، جونی بریسٹو (وکٹ کیپر)، معین علی، عادل رشید، ک وکس، اسٹیورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن،اسٹیون فن اور جیک بال شامل ہیں۔

شاھینوں نے 20 سال بعد لارڈز کے میدان میں انگلش ٹیم کو 75 رنز سے تاریخی شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...