ایک منٹ کی ورزش 45 منٹ کی کثرت کے برابر؟

567

زیادہ مصروف رہنے والے افراد کو اگر ورزش کرنے کی صلاح دی جائے تو وہ عموماً پہلا سوال یہ ہی کرتے ہیں کہ کم از کم کتنی ورزش؟ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق دن میں محض 60سیکنڈز کی محنت طلب ورزش صحت پر اتنا ہی اثر ڈالتی ہے جتنا کہ 45منٹ تک معتدل انداز میں کی جانے والی ورزش اثر کرتی ہے ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ورزش کے متعلق ریسرچ کرنے والے سائنس دان طویل ورک آؤٹ کے مقابلے میں مختصر دورانیے کی کثرت سے حاصل ہونے والے فوائد پر تحقیق کر رہے ہیں۔ انٹرویل سیشن یا کم دورانیے کی ورزش ان لوگوں کے لیے خاص طور پر موضوع ہے جن کے پاس روز مرہ کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے ورزش کے لیے وقت نہیں بچتا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...