لاڑکانہ: خواہش کے مطابق کھانا نہ ملنے پر شوہر کا بیوی پر

318

شوہر نے حاملہ بیوی کے اوپر گرم چائے انڈیل دی، جس سے خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔
شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔قمبر تحصیل کے گاؤں دوست علی بنگلا میں 28 سالہ خاتوں شریفاں کے اوپر شوہر نے برہم ہوکر گرم چائے کی پوری کیتلی انڈیل دی جس کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے کے باعث خاتون کا 25 فیصد جسم متاثر ہوا ہے۔ زخمی خاتون9 ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں، زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ گھر میں کھانا پکانے کے لئے اشیاء خردونوش نہیں تھیں جبکہ اسکے شوہر نے دال پکاکر کھلانے کی فرمائش کی تھی،خواہش کے مطابق کھانا نہ ملنے پر وہ برہم ہوگیا اور گرم چائے اس پر انڈیل دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...