کراچی : موسم گرما کی آمد پر شہری کھانے پینے میں احتیاط برتیں، ماہرین طب

405

کراچی میں سرما کے اختتام پر موسم گرما شروع ہورہا ہے موسم کی اس تبدیلی کے اثرات شہریوں پر پڑتے ہیں جس میں ڈائریا، ہیضہ اورگیسٹرو کا مرض جنم لیتا ہے ۔ شہری بدلتی ہواؤں اور درجہ حرارت سے متاثر ہوتے ہیں اس موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی بھی متاثر کررہی ہوتی ہے۔

ماہرین طب کے مطابق موسم گرمااور تیز دھوپ میں انسان کے جسم کے درجہ حررات میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ پسینے کی صورت میں نمکیات بھی زیادہ ضائع ہوتی ہیں جس سے انسانی جسم میں پانی کی شدید کمی واقع ہوتی ہے اور ایسی صورت میں متاثرہ افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے جبکہ سر میں درد، چکر آنا ، قے کی علامات بھی سامنے آتی ہیں ، ایسی صورت میں متاثرہ افرادکوگھرکے معمولی ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ پانی بھی پلانا چاہیے ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین اسکول جانے والے بچوں کو گھر سے پانی دیں اورانہیں اسکول کے اطراف فروخت ہونے والی آئس کریم، قلفی اور گولے گنڈے سے سختی سے منع کریں کیونکہ اس میں آلودہ پانی کی برف اور مختلف کیمیکلز کے رنگ استعمال ہوتے ہیں جس سے بچوں کو گلے اور سینے کے امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر ز کے مطابق ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے رنگ برنگے مشروبات
دھوپ میں رکھے ہوتے ہیں جس میں مختلف بیکٹریا پلتے ہیں، بیکٹریا میٹھی اشیا میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جس سے ڈائریا اور ہیضہ ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدلتے موسم میں تیز مصالحے دار کھانوں سے اجتناب کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...