سخت گرمی میں باہر کام کرنے سے بچا جائے،طبی ماہرین

234

کراچی: ملک بھر میں گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جسکا براہ راست نشانہ دھوپ میں کام کرنے والے حضرات اور بچے بن رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے ملک میں بدلتے ہوئے موسم اور شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کا براہ راست اثر انسان کے جسم کو ہوتا ہے جس سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد وہ ہے جو روزانہ دھوپ میں کام کرتے ہیں۔

طب ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا مستقل استعمال کریں اور اگر بیمار ہوجائے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ بیماری سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ ملک میں شدید گرمی کے باعث مختلف شہروں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا تیزی سے پھیل چکی ہے اور روزانہ سینکڑوں افراد کو اسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔

میٹا: ملک بھر میں گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جسکا براہ راست نشانہ دھوپ میں کام کرنے والے حضرات اور بچے بن رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...