آج کا دن کیسا رہے گا؟29اگست2017

7,490

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
کچھ دنوں سے آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ کو جس سے محبت ہے وہ آپ کو نظر انداز کر رہا ہے ۔ لیکن دراصل یہ محض آپ کی غلط فہمی ہے۔ رشتوں میں اتار چڑھائو تو آتے ہی ہیںاس لئے فکر کرنے کی بات نہیں ۔ اگر پھر بھی آپ کی پریشانی کم نہیں ہورہی تو ایک بار اس انسان سے بات کرلیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ اور آپ کے شریک حیات ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔ اس لیے آپ ڈپریشن کا شکار بھی ہیں ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے مسائل پر بات کرنا چھوڑ دی ہے ۔ مسائل کی اصل وجہ تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔ کیونکہ اگر بات نہ ہوئی تو معاملات مزید بگڑ بھی سکتے ہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )
آج کہیں صفر پہ جانا آپ کے لئے اچھا رہے گا ۔ اس سے شاید آپ اپنے چاہنے والے سے دور ہوجائیں لیکن یقین مانیں یہ آپ کے رشتے کے لئے سود مند ثابت ہوگا ۔ آج ملنے سے بہتر ہے کہ اس سے فون پہ بات کرلی جائے ۔ ممکن ہے آج وہ ملنے کے لئے تیار نہ ہو۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )
پریشان ہونا چھوڑ دیں!آپ اپنی نوکری گھر والوں اور بچوں کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہیں ۔ چھٹیوں میں خود کو واقعی میں بریک دیں ۔ آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے ۔ آپ اپنا کام ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں لیکن اب اپنی توجہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی طرف کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
عموماًآپ ہر چیز کے لئے صحیح وقت کا انتظار کرتے ہیں لیکن چونکہ آپ کو اس چیز کی شدت سے ضرورت ہے اس لئے آپ سے اس کے لئے انتظار کرنا بے حد مشکل ہو رہا ہے ۔ البتہ آہستہ آہستہ آپ صبر کرنا پھر سے سیکھ جائیں گے ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ چیز بھی آپ کو بہت جلد مل جائے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
اگر آپ کو محبت ہو گئی ہے تو آنے والے چند دن آپ کی زندگی کے سب سے خوبصورت دن ہونے والے ہیں۔اگر اب تک ایسا نہیں ہوا تو کئی خاص آپ کی زندگی میں آنے والا ہے۔ یہ ایک اچھے مستقبل کا آغاز ہے اور امید ہے یہ رشتہ بہت جلد شادی تک پہنچ جائے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
آج ممکن ہے جو پلان آپ نے بنایا ہے وہ کامیاب نہ ہو۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں پلان اکثر ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں ۔ نئے پلانز بنائیں یا کچھ ایسا کریں جو آپ نے کافی دنوں سے نہیں کیا۔ دوستوں سے ساتھ گھومنے جانے کا پرو گرام بھی بنا سکتے ہیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
یاد رکھیں زیادہ وقت ساتھ گزارنے سے بہتر یہ ہے کہ کم مگر اچھا وقت گزارا جائے ۔ آپ کسی کے ساتھ اتنا وقت نہیں گزار پا رہے جتنا آپ چاہتے ہیں ۔ لیکن یہ محض مصروفیات کی وجہ سے ہی ہے ۔ کوشش کریں کہ مختصر وقت میں زیادہ سے زیادہ باتیں اور تفریح کرلیں ۔ ماں باپ کے ساتھ کچھ وقت ضرور گزاریں وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
آج آپ کچھ اداس ہیں۔ دوسروں کا انتظار کرنے کے بجائے خود ہی اپنا موڈ ٹھیک کرنے کی کوشش کریں ۔ جب آپ لوگوں سے مسکرا کر ملیں گے تو لوگ بھی آپ سے متاثر ہو کر آپ کے قریب آئیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

امتحانوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ دل لگا کر محنت کرنا ضروری ہے ۔ صحت سے متعلق تھوڑی پریشانی آسکتی ہے۔ کھانے پینے میں احتیاط رکھئے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )
آپ کوئی کام کرنے جارہے ہیں جس کے بارے میں آپ کو شبہات ہیں ۔ بہتر ہوگا اس بارے میں کسی دوست یا بڑے سے مشورہ کرلیا جائے ۔ اس سے آپ کا ذہن کھلے گا اور آپ اس متعلق بہتر فیصل کر پائیں گے ۔ اپنے آپ کو اسٹریس سے دور رکھیں ۔ آج صحت کا خاص خیال رکھیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کی نوکری میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ یہ تبدیلی آپ اور آپ کے گھر والوں کے لئے مثبت ثابت ہوگی لہذا اس کے مطابق خود کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کریں ۔ شاید آغاز میں آپ کو کچھ مشکل پیش آئے۔ آج کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اچھی طرح سے سوچ بیچار کر لیجئے گا۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...