شادی سے پہلے کونسی غذائیں کھائیں؟

4,566

شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتا ہے جس کی تیاری ہفتوں بلکہ مہینوں پہلے سے شروع کر دی جاتی ہے ۔ دیگر تیاریوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں خوبصورت نظر آنے کے لیے بھی ہر جتن کرنے کو تیار ہوتی ہیں ۔ جہاں تک سلم اور سمارٹ ہونے کا تعلق ہے تو لڑکیوں کو چاہیے کہ ورزش کے ساتھ اپنی غذا کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ یوں تو اچھی غذاؤں کا انتخاب ااور نقصان دہ چیزوں سے پرہیز ساری زندگی ہی کرنا چاہیے لیکن شادی سے چوبیس گھنٹے پہلے اگر آپ گلوٹین والی غذائیں ، سوفٹ ڈرنکس، کیفین اور زیادہ میٹھے کھانوں سے دور رہیں تو آپ کو پیٹ پھولنے، آنکھوں کے نیچے سوجن اور زیادہ پسینہ آنے جیسی شکایات نہیں ہونگی ۔

اس کے علاوہ ان چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہونگے :

جلد کے لیئے

لال مرچ

لال مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم کو یکجا رکھنے والے اہم ترین پروٹین کولا جین کی مرمت کرتی -ہے ۔ اس سے جسم کو معدنیاتی سیلیکون بھی حاصل ہوتا ہے جس سے جھریاں کم ہوتی ہیں اور جلد جوان نظر آتی ہے

کھیرا

آنکھوں کے لیے بے انتہا مفید کھیرا پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جلد کو کھلا کھلا بناتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامن بی ، وٹامن سی، زنک، آئرن، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم جسم سے سوجن کم کرتا ہے ۔

شکر قندی

اگر آپ کی شادی سردیوں میں ہو تو شکر قندی کا استعمال ضرور کریں۔ شکر قندی میں وٹامن اے اور سی ٹشوز کو نقصا ن پہنچانے والے ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے ۔ یہ بائیوٹین ، وٹامن بی 2، بی6 اور ای سے بھرپور ہوتی ہے جس سے بال اور ناخن مضبوط ہوتے ہیں ۔

دہی

ڈھولکی مایوں کے لیے جاگ جاگ کر آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑ جانا تو عام بات ہے ۔ ان کا مقابلہ دہی سے کریں ۔ دہی میں پایا جانے والا امائنو ایسڈ جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔

پالک

پالک سے بنی اسموتھی شادی کی سب تھکن کمزوری دور کرکے جلد کو نکھار دے گی ۔ اس سے جلد میں قدرتی نمی برقرار رہے گی او ر پرانے خلیے ختم ہو کر نئے خلیوں کے بننے کی جگہ دیں گے ۔

اگر نیچرل طریقوں کے بجائے گورا ہونے والے کریم کے استعمال سے جلد پر دھبے اور چھائیاں پڑ چکی ہیں تو ان غذاﺅں کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ لازما کریم بھی جلد پر لگائیں تاکہ شادی کے دن تک جلد گورے ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوجائے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...