گولڈ فیشل پارلرمیں مہنگا لیکن گھر میں سستا

48,378

مہنگائی کے اس دور میں خواتین حسن ونکھار پر پیسہ خرچ کرنے میں محتاط رہنا بھی چاہیں تو کیسے ؟مشہور بیوٹی پارلر ز ذرا سی ٹریٹمنٹ کے لئے ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں ۔بیوٹی پارلرز میں ایک ہی فیشل کا سامان استعمال کیا جاتاہے اور ان کے کئی نام دے دیئے جاتے ہیں ،جیسے وائٹننگ اور ہربل ۔
چہرے کی شادابی میں اضافہ کرنے کے لئے جہاں نئے نئے فیشل سامنے آرہے ہیں وہاں گولڈ فیشل کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا رہے ۔ گولڈ فیشل کے بارے میں یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ یہ صرف پارلرز میں ہی کیا جا سکتا ہے اور شاید اس تصور کی وجہ سے خواتین اس فیشل کے منہ مانگے دام دینے پر مجبور ہوجاتی ہیں ۔ لیکن اگرگولڈ فیشل کٹ خریدلی جائے اور چند باتوں کاخیال رکھا جائے تو آسانی سے تین گنا پیسے بچا ئے جاسکتے ہیں ۔

گولڈ فیشل کے مراحل

۱۔گولڈ کلینسر

صاف چہرے پر آدھا چمچ گولڈ کلینسر لگائیں ۔ اور انگلیوں کی مدد سے پندرہ منٹ تک چہرے کوصاف کریں ۔خاص طور پر ہونٹوں کے گرد اور ناک پر دیر تک انگلیوں کو گول گھما کر مساج کریں پندرہ منٹ بعد تولیہ سے چہرہ صاف کر لیں ۔

۲۔گولڈ ایکسفولئیٹ

چہرے کو ایکسفولئیٹ کرنے کے لئے اسکرب کیا جاتا ہے تاکہ جلد کے مردہ خلیئے دور کئے جا سکیں ۔گولڈ اسکرب میں چوبیس کیرٹ میری گولڈ ایکسٹریکٹ ہوتا ہے جو چہرے کو آکسیڈائز کرتا ہے ۔ گولڈ اسکرب کرتے وقت اانگلیوں سے نیچے سے اوپر کی جانب دس منٹ تک مساج کریں۔

۳۔گولڈ کریم

گولڈ کریم میں چوبیس کیرٹ گولڈ فوائل ،گولڈ پاؤڈر ،زعفران ،ایلوویرا اور صندل کی لکڑی کا پاؤڈر شامل ہوتا ہے ۔ گولڈ کریم چہرے پر بیس منٹ لگائیں تاکہ تمام اجزاء چہرے میں جذب ہو سکیں ۔

۴۔ گولڈ ماسک

گولڈ ماسک میں ہلدی ،شہد،گولڈ فوائل اور ایلو ویرا شامل ہوتا ہے ۔اس ماسک کو گردن پر بھی لگائیں۔خشک ہونے پر یہ ماسک آسانی سے اتر جاتا ہے ۔
اس فیشل میں ڈیڑھ گھنٹہ درکار ہوتا ہے ۔ فیشل مکمل ہوتے ہی فوری نتائج با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں ۔ چہرے کی کالی رنگت تیس فیصد تک فوری کم ہوجاتی ہے ۔

ضروری احتیاط

۱۔چونکہ گولڈ فیشل کی پروڈکٹس مہنگی ہوتی ہیں اس لئے استعمال میں احتیاط کریں۔گیلے ہاتھ سے پروڈکٹس استعمال نہ کریں۔اور تمام پروڈکٹس کو پانی اور گرمی سے بچائیں اگرگولڈ فیشل کٹ کا استعمال احتیاط سے کیاجائے تو اسے ۳سے ۴ دفعہ استعمال کیا جاسکتا ہے
۲۔گو لڈ فیشل کٹ کے ساتھ دوسری پروڈکٹس کا استعمال نہ کریں۔جلد پر انفیکشن ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔
۳۔گولڈ فیشل کرنے سے قبل اپنا چہرہ اور ہاتھ صابن سے دھو لیں ۔
۴۔کریم،ماسک یا اسکرب صاف کرنے کے لئے گرم پانی کا استعمال نہ کریں ۔
۵۔گولڈ فیشل ماسک لگا کر چہرے کو حرکت نہ دیں۔
۶۔گولڈ فیشل کٹ کی کو ئی بھی پروڈکٹ آنکھوں اور ہونٹوں پرنہ لگنے دیں ۔
۷۔گولڈ فیشل کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے تک دھوپ سے بچیں ۔
۸۔گولڈ فیشل کرنے کے بعد ہلکا سا موائسچرائز ضرور لگائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...