worst food – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png worst food – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 دانتوں کو نقصان پہنچانے والی غذائیں اور مشروبات https://htv.com.pk/ur/health/dental-care-in-urdu Thu, 16 Aug 2018 12:34:24 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=29904 dental care

The post دانتوں کو نقصان پہنچانے والی غذائیں اور مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
dental care

اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ غذاآپ کے جسم کے ساتھ ساتھ آ پ کے دانتوںکی صحت میں بھی براہ راست کرداراداکرتی ہے۔ہم جوکھاتے اورپیتے ہیں اس کے اثرات ہمارے جسم کے ساتھ ساتھ دانتوں پربھی ہوتے ہیں۔ہماری غذاہمارے دانتوں کوصحت مندرکھنے اوردانتوں اورمسوڑھوں کے امراض کی ذمہ دارہوتی ہے۔دانتوں کوخراب کرنے والی دس غذاؤں اورمشروبات کاتذکرہ کرنے سے پہلے اس کے میکانزم پرروشنی ڈالناضروری ہے۔دواہم چیزیں ہیں جوہمارے دانتوں پراثراندازہوتی ہیںا یک چینی اوردوسراایسڈ۔یاد رکھیںکوئی بھی غذااورمشروب جوان پرمشتمل ہواس سے دانتوں کوشدید نقصان پہنچے گا۔دانت ہمارے جسم کامضبوط حصہ ہوتے ہیں۔یہ ہڈیوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جوہمارے پورے جسم کوسپورٹ کرتے ہیں لیکن یہ شکراورایسڈ سے حساس ہوجاتے ہیں۔ بیکٹیریاکی افزائش کے لئے یہ دونوں چیزیں ان کی ضرورت ہوتی ہیں۔یہ دونوں چیزیں دانتوں کوبراہ راست نقصان پہنچاتی ہیں۔پلاک ایک پیلی تہہ جودانتوں اورمسوڑھوں کے اطراف پرچپک جاتی ہے اگرہماری غذاشکراورایسڈ پرمشتمل ہوتویہ اس کے لئے اچھاہوتاہے۔

دانتوں کونقصان پہنچانے والی مشروبات :

 

1۔سوڈا

یہ سب مشروبات ہمارے دانتوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔یہ مشروبات دانتوں کونقصان پہنچانے کاباعث بنتے ہیں۔یہ مشروبات چینی اورایسڈ سے لبریزہوتے ہیں۔چینی کیویٹیز کاسبب بنتی ہے اوران میں موجودایسڈ دانتوں کی ساخت کونقصان پہنچاتاہے۔

2۔انرجی ڈرنک

سوڈامشروبات کی طرح یہ مشروبات بھی چینی اورایسڈ پرمشتمل ہوتے ہیں۔کچھ انرجی ڈرنک میںایسڈ کی مقداربہت زیادہ ہوتی ہے۔یہ ایسڈ دانتوں کی ساخت کونقصان پہنچاتاہے۔یہ اینامل، دانتوں کی سفید بیرونی تہہ کوپتلاکرکے انھیں حساس بنانے کے ساتھ ساتھ کیوٹی کاباعث بنتاہے۔اینامل کے پتلاہونے کی وجہ سے سامنے کے دانت آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں۔

3۔چائے /کافی

شکراورایسڈک مواد پرمشتمل ہونے کی وجہ سے چائے اورکافی میں رنگ موجود ہوتاہے جودانتوں پرداغ آنے کاسبب بنتاہے۔چینی اورایسڈ کے اثرات بیان کئے جاچکے ہیں لیکن چائے اورکافی سے آنے والے داغ آپ کے دانتوں کی خوبصورتی پرلمبے عرصے تک اثرانداز ہوتے ہیں۔اس سے دانت پیلے اوربراؤن نظرآتے ہیں اوروقت کے ساتھ یہ داغ مستقل اورگہرے پڑجاتے ہیں۔

مزید جانئے : دانتوں کو نقصان پہچانے والی چار غذائیں

4۔الکحل

منہ کی صحت کونقصان پہنچانے میں شراب اہم کرداراداکرتی ہے۔یہ منہ میں پانی کی کمی کاباعث بنتی ہے۔یہ تھوک میں کمی کرکے منہ کوخشک کرتی ہے۔منہ کی خشکی دانتوں کی سڑن اورمسوڑھوں کے امراض کی طرف جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منہ سے گندی بوآنے کاسبب بھی بنتی ہے۔

5۔پھلوں کے جوس

اگرچہ یہ مندرجہ بالامشروبات کی طرح نقصان دہ نہیں ہیں لیکن پھلوں کے جوس بھی چینی اورایسڈ سے بھرپورہوتے ہیں۔عام ڈبے والے جوس کے سوفیصد بہترمتبادل موجود ہیں۔اسی لئے ایسے مشروبات کاانتخاب کریں جس میںچینی اورایسڈ کی کم مقدارپائی جاتی ہو۔
یہ تمام مشروبات آپ کے دانتوں کونقصان پہنچاتے ہیں۔بہتریہ ہے کہ جتناآپ ان سے بچ سکتے ہیں بچنے کی کوشش کریں لیکن اگرآپ ان کے عادی ہیں یاکبھی کبھارتقریبات وغیرہ میں پی لیتے ہیں تو اس بات کویقینی بنائیں کہ ان مشروبات کوپینے کے بعد فوری طورپراپنے منہ کی صفائی کریں تاکہ اس کے مضراثرات آپ کے دانتوں پرنہ پڑیں۔

دانتوں کونقصان پہنچانے والی غذائیں :

6۔چپکنے والی/ سخت کینڈی اورچاکلیٹ

بنیادی طورپرکینڈی کی تمام اقسام دانتوں کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔آسان سی بات ہے کہ یہ ضرررساں چیزہے۔اس میں کوئی غذائیت موجود نہیں ہوتی بلکہ یہ براہ راست دانتوں پراثراندازہوتی ہے۔چپکنے والی کینڈیز دانتوں کی جڑوں اورکناروں میں لگی رہ جاتی ہیں اورکیوٹی کاسبب بنتی ہیں۔سخت کینڈیز دانتوں کے فریکچراورساتھ ساتھ کیوٹی کاباعث بنتی ہیں۔

7۔ترش پھل

رسیلے پھل صحت بخش ہوتے ہیں لیکن اگرانھیں بہت زیادہ مقداراورکم وقفے سے استعمال کیاجائے تویہ منہ میں ایسڈ کی سطح کوبڑھادیتے ہیں۔اس سے دانتوں کو نقصان پہنچانے والاعمل جاری رہتاہے۔

8۔بسکٹ

یہ ایک ایسی چیز ہے جسے لوگ نقصان دہ تصورنہیں کرتے۔بعض مطالعات کے مطابق بسکٹ بھی کینڈیز کی طرح ہی نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ ان میں چینی کی وافرمقدارپائی جاتی ہے۔یہ دانتوں میں چپک کرطویل عرصے تک دانتوں میں لگے رہتے ہیں۔

مزید جانئے :6پھل کھائیں دانتوں کی صحت یقینی بنائیں

9۔آلوکے چپس

آلوکے چپس میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں۔جوتمام چینی والی مصنوعات کی طرح نقصان دہ ہوتے ہیں۔اس میں تیل کی مقداربھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ دانتوں پر چپک جاتے ہیں۔یہ عوامل ان کوخراب بناتے ہیں۔اسنیک کے طورپران کااستعمال آپ کے جسم اوردانتوں دونوں کے صحت کے لئے خطرناک ہے۔

10۔خشک میوہ جات

یہ بہت سے لوگوں کے لئے حیرت انگیز بات ہوگی کیونکہ خشک میوہ جات کوصحت بخش غذاتصورکیاجاتاہے۔خشک میوہ جات کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ بہت چپکنے والے ہوتے ہیںاوراس میں قدرتی طورپرشکرکی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔یہ دونوں چیزیں کیوٹی کاباعث بنتی ہیں۔یہ منہ کوخشک،دانتوںکی سڑن اورمسوڑھوں کی بیماری کاسبب بنتے ہیں۔بعض اوقات یہ اتنے سخت ہوتے ہیں کہ دانتوں کے فریکچرکاباعث بنتے ہیں۔

ایسی بہت سی چیزیں ہیں جوہمارے دانتوں اورمسوڑھوں پرنقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں لیکن یہ ان چیزوں کی ایک مختصرفہرست ہے جوہم روزمرہ بنیاد وں پراستعمال کرتے ہیں۔یہ ہمارے دانتوں اورمسوڑھوں کونقصان پہنچاکران کی زندگی کوکم کردیتی ہیں۔تھوڑی سی دیکھ بھال اوران چیزوں سے پرہیزکے ذریعے آپ کے منہ اورجسم کی صحت لمبے عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

تحریر  ڈاکٹر دانیال ارشد


The post دانتوں کو نقصان پہنچانے والی غذائیں اور مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>