world food day – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png world food day – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے https://htv.com.pk/ur/news/international-food-day-htv Wed, 16 Oct 2019 11:05:32 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34479

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیا د پر کھانا ضائع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنھیں دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہوتی اور وہ اکثر بھوکے سوجاتے ہیں ۔بے شمار لوگ کئی کئی روز فاقوں سے گزرتے ہیں۔گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک […]

The post خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیا د پر کھانا ضائع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنھیں دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہوتی اور وہ اکثر بھوکے سوجاتے ہیں ۔بے شمار لوگ کئی کئی روز فاقوں سے گزرتے ہیں۔گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک ہم لوگ بےشمار کھانا ضائع کرتے ہیں جو کسی کا پیٹ بھرنے کے بجائے کچرے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں خوراک کو محفوظ بنانے سے متعلق آگاہی دینا اورشعور پیدا کرنا ہے۔اور اس روزہم سب کو اپنے آپ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔

مندرجہ ذیل طریقے سے ہم کھانے کو ضائع ہونے سے بچاسکتے ہیں۔

بچ جانے والے کھانے کا دوبارہ استعمال :

اگر آپ کے گھر میں لنچ یا ڈنرمیں کھانا بچنا معمول ہےتو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ اس کو پھینکنے کے بجائے اس کو جما دیں، تو اس کھانے کو آپ کسی اور دن استعمال کرسکتے ہیں یا پھر کسی ضرورت مند کو دے بھی سکتے ہیں۔ اس طرح کھانا ضائع نہیں ہوگا بلکہ کسی کا پیٹ بھرنے کے کام آجائے گا۔

ضرورت ہو تو کھانے کی اشیاء خریدئیے:

اگر گھر میں پہلے سے کھانے کا سامان موجود ہے تو مزید خریدنا عقل مندی نہیں۔ درحقیقت انسان بھوک میں وہ سب خرید لیتا ہے جو اس کو استعمال نہیں کرنا ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ پھر وہ کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ استعمال کے مطابق کھانا کی اشیاء خریدیں۔

بچے ہوئے کھانے کو جمادیں:

کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام آسکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ آپ کے ذریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باآسانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

منجمد کھانا یا ڈبہ بند کھانا خریدیں:

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ڈبے کا کھانا اور فروزن فوڈ صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس بات میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ اس کھانے کا فائدہ یہ ہے کہ جتنی ضرورت ہوگی اتنا ہی الگ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بچ جانے والے کھانے کے استعمال کی ترکیب ڈھونڈئیے:

اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی آن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے آپ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باآسانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔

سبزی اور پھل کو کیسے محفوظ کریں:

کون سی سبزی اور پھل فریج میں رکھنا چاہیے اور کون سی فریج سے باہر اس بات کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں پیاز، لہسن اور آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہیے البتہ پھلوں میں کیلے کو فریج سے باہر اور باقی پھلوں سے دور رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ باقی پھلوں کو خراب کردیتا ہے۔


میٹابولزم کوتیز کرنے کے پانچ آسان طریقے


The post خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خودکو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا کا انتخاب کیجئے https://htv.com.pk/ur/lifestyle/world-food-day-2019 Wed, 16 Oct 2019 06:55:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34465 world-food-day-2019

اکثر خواتین و مرد غذا کے انتخاب میں لاپرواہی کرتے ہیں اور اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں ۔جبکہ صحت مند رہنے کے لئے مناسب غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ہمیشہ اپنی صحت کو فوقیت دیجئے اور اپنے لئے اچھی غذا کاانتخاب کیجئے۔ آپ کے لئے کیا ضروری ہے: اپنی عمر ،جنس،قد،وزن اور جسمانی کام […]

The post خودکو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا کا انتخاب کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
world-food-day-2019

اکثر خواتین و مرد غذا کے انتخاب میں لاپرواہی کرتے ہیں اور اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں ۔جبکہ صحت مند رہنے کے لئے مناسب غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ہمیشہ اپنی صحت کو فوقیت دیجئے اور اپنے لئے اچھی غذا کاانتخاب کیجئے۔

آپ کے لئے کیا ضروری ہے:

اپنی عمر ،جنس،قد،وزن اور جسمانی کام کے لحاظ سے اپنی غذا کاانتخاب کریں اس کے لئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آپ کو کتنی کیلوریز،غذا اور مشروبات کی ضرورت ہے ۔

کم کھائیں :

آپ جو کچھ بھی کھانا چاہتی ہیں اس کے لئے چھوٹی پلیٹ کا استعمال کریں اس طرح آپ کم مقد ار میں کھائیں گی اور کم کیلوریز حاصل کریں گی ۔یہ بھی ضروری ہے کہ کھانے کو آرام آرام سے مزے لے لے کر کھائیں ۔


مزید جانئے :یوگا کے حیرت انگیز فوائد


اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنائیں :

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی غذا میں کم چکنائی والا دودھ ،دہی اور پنیر شامل کریں۔اپنی چائے یا کافی میں بھی بغیر چکنائی یا کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں ۔

سبزیاں اور پھل کھائیں :

آپ کی غذا کا آدھا حصہ پھل اور سبزیوں پر مشتعمل ہونا چاہئے۔دن کے وقت پھل ضرور کھائیں ۔سبزیوں میں لال ،نارنجی اور ہری سبزیوں مثلا ٹماٹر،شکر قندی،بروکولی کا انتخاب کریں ۔

زیادہ پانی پیئیں:

وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے پانی اور کم کیلوریزوالے مشروبات لیں ۔اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں تاکہ کسی وقت بھی پیاسا نہ رہنا پڑے۔

فائبر والی غذا لیں:

اپنی غذا میں ثابت اناج جیسے برائون رائس،بھوسی والے آٹے کی روٹی شامل کریں ۔فائبر والی چیزوں سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور پوری غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔

اپنی غذا کے بارے میں معلومات رکھیئے :

اچھی غذا حاصل کرنے کے لئے اس کے اجزاء کے بارے میں پوری معلومات ہونا ضروری ہے ۔ڈبے میں پیک یا کھلی ہوئی غذائوں کو استعمال کرنے سے پہلے ان کے غذائی اجزاء ضرور دیکھ لیں ۔تاکہ وہی غذا استعمال کریں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

مضر صحت غذاؤں سے گریز کریں :

اپنی غذا سے کیلوریز کم کرنے کے لئے فیٹس اور شکر والی غذائوںکو کم کریں۔کم چکنائی والا گوشت کھائیں ،کیک ،،بسکٹ ،آئس کریم اور مٹھائیاں کم سے کم کھائیں ۔

گھر کا کھانا کھائیں :

گھر پر کم چکنائی، نمک اور شکر والا کھانا بناکر کھائیں ۔جب زیادہ تر کھانا گھر پر بنے گا تو اس کی غذائیت پر بھی خاص دھیان دیا جاسکتا ہے۔اور آپ اپنے لئے بہتر غذا کا انتخاب کر سکیں گے ۔اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ کون سی غذا آپ کے لئے صحت بخش رہے گی جیسے مرغی کو تلنے کے بجائے روسٹ کر کے کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔

چاق وچوبند رہیں :

ہفتے میں کم از کم ڈھائی گھنٹے جسمانی طورپر ایکٹو رہنا ضروری ہے ۔جاگنگ ،سائیکلنگ یا واک ضرور کریں ۔ایسی ورزش کریں جس سے مسلز میں کھنچائو ہو۔


آنسو صرف جذبات نہیں بلکے صحت بھی


The post خودکو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا کا انتخاب کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>