pakistani movies 2017 pakistani – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png pakistani movies 2017 pakistani – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 پاکستانی فلمیں جن کی ٹکٹس کی لائنیں لمبی ہو سکتی ہیں https://htv.com.pk/ur/entertainment/upcoming-pakistani-movies-to-watch-out-for-this-year Mon, 21 Aug 2017 12:29:59 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=22055 upcoming pakistani movies to watch out for this year

چند سالوں سے لالی وڈ میں ہونے والی ترقی نے پاکستانی سینیما بلکہ پاکستانی عوام کو بے حد محظوظ کیا ہے ۔ہر سال کئی فلمیں بن رہی ہیں جنھوں نے باکس آفس پر بہت بزنس کیا ۔اب آنے والی فلموں سے کافی امید یں لگائی جا رہی ہیں اور فلم پروڈیوسرز اس بات کے خواہ […]

The post پاکستانی فلمیں جن کی ٹکٹس کی لائنیں لمبی ہو سکتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
upcoming pakistani movies to watch out for this year

چند سالوں سے لالی وڈ میں ہونے والی ترقی نے پاکستانی سینیما بلکہ پاکستانی عوام کو بے حد محظوظ کیا ہے ۔ہر سال کئی فلمیں بن رہی ہیں جنھوں نے باکس آفس پر بہت بزنس کیا ۔اب آنے والی فلموں سے کافی امید یں لگائی جا رہی ہیں اور فلم پروڈیوسرز اس بات کے خواہ ہیں کہ ان کی بنائی ہوئی فلمیں فلم شائقین کو سینیما گھروں تک ضرور کھینچ لائیں گی اور سینیما گھروں میں ہائوس فل رش دیکھنے کو ملے گا

جھول

Jhol

جھول ایک کامیڈی فلم ہے جس کے مرکزی کردار میں علی عظمت شامل اور عرویٰ حسین شامل ہیں افلم شائقین کو اس فلم میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی ضرور دیکھنے کو ملے گا اس لئے اس فلم کو فیملی فلم بھی کہا جا سکتا ہے اور چونکہ یہ ایک لائٹ موڈ فلم ہے اس لئے یہ فلم باکس آفس پر بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ علی عظمت کی اداکاری کے پروموز شائقین کو فلم کے ٹکٹ خریدنے پر مجبور کر دیں گے ۔

نا معلوم افراد ۲

na maloom afrad 2

نا معلوم افراد ۲ ،فلم نا معلوم افراد کا سیکول ہے مگر اس فلم کی کاسٹ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ فلم نا معلوم افراد پچھلے سال شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیاس لئے اس فلم کا سیکول بنایا گیا ہے ۔ یہ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جا رہی ہے چو نکہ اس فلم کا مرکزی کردار فہد مصطفی ہیں جو کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں اور چونکہ یہ فلم ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور ہے لہذزا اسے فیملی فلم کہا جا سکتا ہے ۔فلم ایکسپرٹس کے مطابق یہ فلم عوام کو ٹکٹ خریدنے پر ضرور مجبور کرے گی

پرواز ہے جنون

پرواز ہے جنون جنگی ماحول کی عکاس کرنے والی ایکشن سے بھر پور فلم ہے جو ستمبر ۲۰۱۷ میں ریلیز کی جا رہی ہے ۔اس فلم کو مشہور پروڈیو سر مومنہ درید پیش کر رہی ہیں ۔اس فلم کی بنیادی کاسٹ حمزہ علی عباسی ہیں لہذا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلم فلم بینوں کو ٹکٹ خریدنے پر ضرور مجبور کرے گی

پنجاب نہیں جائوں گی

punujab-nahi-jaungi

آج کل کے تیز رفتار دور میں ہر فرد تفریح کے ذرائع ڈھونڈتا ہے اور خاص طور پر پاکستانی عوام تو انٹرٹینمنٹ کے حصول کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں ،پنجاب نہیں جائوں گی ایک ایسی فلم ہے جو پاکستانی فلم شائقین کی فرمائش کو پورا کرنے کے لئے ہی بنائی گئی ہے ۔وہ لوگ جو انڈین کلچر اور گائوں کی زندگی پر بنی فلمیں جیسے (دل والے دلہنیا لے جائیں گے ) بار بار دیکھنا چاہتے ہیں ان کو یہ فلم اپنی جانب ضرور کھینچے گی ۔یہ فلم ستمبر ۲۰۱۷ میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کے مرکزی کردار وں میں ہمایوں سعید ،مہوش حیات شامل ہیں ۔اس فلم کی کہانی سے زیادہ کاسٹ اور گانے پسند آرہے ہیں جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے یہ فلم عوام م کو ٹکٹ خریدنے پر ضرور مجبور کرے گی اور کافی عرصہ تک لوگوں کے ذہنوں پر چھائی رہے گی ۔

پری

ایک طویل عرصے بعد ایک پاکستانی فلمی پردے پر ڈرائونی فلم چھانے والی ہے چونکہ پاکستانی فلم ہسٹری میں ڈرائونی فلمیں کم ہی بنی ہیں اس لئے وہ نو جوان اور بچے جو ہالی ووڈ کی ڈرائونی فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں ان کو فلم پری اپنی جانب ضرور مائل کرے گی یہ فلم روں سال اکتوبر میں ریلیز کی جا رہی ہے

چھپن چھپائی

chupan chupai

چھپن چھپائی تھرلر اور کامیڈی سے بھر پور فلم ہے اس فلم کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان اور نیلم منیر شامل ہیں اس فلم میں تجسس اور محبت کا عنصر فلم شائقین کو ضرور محظوظ کرے گا ۔

مولا جٹ

maula jatt

مولا جٹ ۲ ایک ایکشن فلم ہے جو کہ ۱۹۷۹ میں بننے والی فلم مولا جٹ کا سیکول ہے ۔یہ فلم شائوین کو سینیما گھروں تک لانے کی بڑی وجہ اس فلم کا بنیادی کردار فواد خان،شمعون عباسی ،صنم جھنگ اور حمزہ علی عباسی ہیں ۔یہ فلم بلال لاشاری کی پروڈکشن ہے جو فلموں میں کافی نام رکھتے ہیں ۔

ارتھ ۲

arth 2

۱۹۸۲ میں مہیش بٹ کی بننے والی فلم ارتھ کا ری میک پاکستان میں کیا جا رہا ہے جسے ارتھ ۲ کا نام دیا گیا ہے یہ فلم مشہور اداکار شان شاہد نے بنائی ہے اس فلم کے مرکزی کرداروں میں محب مرزا اور عمایمہ ملک شامل ہیں یہ فلم چونکہ کلاسیکل اور سنجیدہ فلم ہے لہذا فلم کٹکس کے مطابق یہ فلم باکس آفس پر دیر تک چھائی رہے گی ۔

رنگ ریزہ

rangreza

جس طرح لوگوں نے فلم ہو من جہاں پسند کی تھی بالکل اسی طرح فلم رنگ ریزہ بھی میوزکل لو اسٹوری ہے جس کے بنیادی کردار میں عرویٰ ،گوہر اور بلال اشرف شامل ہیں یہ فلم رواں سال دسمبر ۲۰۱۷ میں ریلیز کی جا رہی ہے وہ لو گ جو موسیقی کوپسند کرتے ہیں انھیں یہ فلم بہت پسند آئے گی ۔

The post پاکستانی فلمیں جن کی ٹکٹس کی لائنیں لمبی ہو سکتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>