nihari – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png nihari – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 مزیدار نہاری کی مزیدار ترکیب https://htv.com.pk/ur/recipes/nehari-recipe Thu, 04 Jul 2019 08:04:39 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33465 nihari recipe

لفظ نہاری، عربی لفظ نہار سے نکلا ہے جس کے معنی ہوتے صبح کے ہوتے ہیں-لہٰذا نہاری نام سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اسے صبح کے ناشتے میں استعمال کیا جاتا تھا۔کہتے ہیں کہ نہاری بنانے کی ابتداء، یا تو جامع مسجد دہلی کی پچھلی گلیوں سے ہوئی، جہاں سے زیادہ تر دہلی […]

The post مزیدار نہاری کی مزیدار ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
nihari recipe

لفظ نہاری، عربی لفظ نہار سے نکلا ہے جس کے معنی ہوتے صبح کے ہوتے ہیں-لہٰذا نہاری نام سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اسے صبح کے ناشتے میں استعمال کیا جاتا تھا۔کہتے ہیں کہ نہاری بنانے کی ابتداء، یا تو جامع مسجد دہلی کی پچھلی گلیوں سے ہوئی، جہاں سے زیادہ تر دہلی والوں کا تعلق ہے یا پھر بہت سےتاریخ دانوں کے مطابق اس کا آغاز اٹھارویں صدی کے آخر میں مغل سلطنت کے زوال کے بعد، نواب اودھ کے باورچی خانوں سے ہوا۔

نہاری تیار کرنے کا طریقہ آج بھی کم و بیش وہی ہے جو کہ ابتدائی دنوں میں تھا۔اس زمانے میں، دیگ کا ڈھکن ڈھانکنے کے بعد اس کے کناروں پر آٹے کی لئی لگا دی جاتی تھی تا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت برقرار رکھا جا سکے اور بھاپ سے آھستہ آھستہ پکائی بھی ہوتی رہے۔

گوشت کو ہلکا سا تلنے کے بعد، اس میں خوشبودار مصالحے ڈال کر آہستہ آہستہ گلنے اور ان مصالحوں کی خوشبو اپنے اندر سمو لینے کے لئے چھوڑ دیا جاتا۔انتہائی نرمی سے گوشت میں ان مصالحوں کا ذائقہ رچ بس جاتا، جیسے کوئی کسی کو بہت پیار سے شیشے میں اتارتا ہے۔۔

نہاری بنانے کا طریقہ بلکے بہت آسان طریقہ یہاں آپ جان سکتے ہیں۔

اجزاء

آدھا کلو گوشت (بونگ کا)

ایک کپ آئل
آدھا کلو پیاز
2 کھانے کے چمچ سونف
2خشک ادرک
دو کھانے کے چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ
آدھا کپ پانی
دو کھانے کے چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
دو جگ پانی
سرخ آٹا چار کھانے کے چمچ
آدھا چمچ گرم مصالحہ


6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ

بنانے کی ترکیب :

ً`ٍ ~ تیل، پیاز اور گوشت کو پین میں ڈال دیں، جب پیاز نرم ہوجائے تو اس میں سونف اور خشک ادرک کا اضافہ کردیں۔
~ کچھ دیر بعد لہسن ادرک کے پیسٹ میں کچھ پانی ملائیں اور اسے پین میں شامل کردیں۔ اسے کچھ منٹ تک پکائیں اور پھر سرخ مرچ پاؤڈر کا اضافہ کریں۔
~ اب دو جگ پانی شامل کردیں اور جیسے ہی گوشت گل جائے تو سرخ آٹے میں پانی ڈال کر اس گاڑھے مواد کو پین میں ڈال دیں۔
~ سالن کو اس وقت تک چمچ سے ہلائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے۔
~ کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

اور پھر گرما گرم تندوری روٹی اور مصالحے کے ساتھ تناول فرمائیں ۔


مزید جانئے : صحت بخش اسنیک


The post مزیدار نہاری کی مزیدار ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>