headphones – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png headphones – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 ہیڈ فونز کا دیرپا استعمال سماعت کے لیے نقصان دہ https://htv.com.pk/ur/news/headphones-more-usage-dangerous-for-hearing https://htv.com.pk/ur/news/headphones-more-usage-dangerous-for-hearing#respond Tue, 18 Jun 2019 06:00:16 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=6858 headphones-more-usage-dangerous-for-hearing

عموماًایک طویل سفر پر ہمارا ساتھ یا توایک اچھی کتاب دیتی ہے یا موسیقی۔ جب لوگ ایک ساتھ سفر کرتے ہیں تو عام طور پر وقت کاٹنے کے لیے موسیقی ہی سنی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ موسیقی سننے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بعض اوقات انسانی صحت خاص طور […]

The post ہیڈ فونز کا دیرپا استعمال سماعت کے لیے نقصان دہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
headphones-more-usage-dangerous-for-hearing

عموماًایک طویل سفر پر ہمارا ساتھ یا توایک اچھی کتاب دیتی ہے یا موسیقی۔ جب لوگ ایک ساتھ سفر کرتے ہیں تو عام طور پر وقت کاٹنے کے لیے موسیقی ہی سنی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ موسیقی سننے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بعض اوقات انسانی صحت خاص طور سے سماعت (hearing) کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں؟ جی ہاں اس بات سے کئی لوگ نا واقف ہیں۔

ایک تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہیڈ فونز کا دیر پا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے اور بہت حد تک ممکن ہے کہ اسے دیر تک استعمال کرنے والا اپنی سماعت ہمیشہ کے لیے کھو دے۔
کیا آپ ایسے لوگوں سے پریشان رہتے ہیں جن سے بات کرنے کے لیے آپ کو پہلے ان سے اپنے ہیڈ فونز اتارنے کی درخواست کرنی پڑتی ہے۔یہ ہی وقت ہے کہ اس بارے میں کچھ کیا جائے۔ آج ہر پانچ میں سے ایک نوجوان سماعت سے متعلق کسی نہ کسی مرض کا شکار ہے۔ یہ شرح 1980 اور 1990 کے مقابلے 30فیصد بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اضافے کی وجہ ہیڈ فونز کا حد سے زیادہ استعمال ہے۔ ویلیجو کیلیفورنیاسے تعلق رکھنے والے اوسٹیویتھک پیڈریشن osteopathic pediatricianجیمز ای فوئے نے اپنے پیاروں کو سماعت کے امراض سے بچانے کے لیے چند اہم تراکیب بتائی ہیں۔

ڈاکٹر فوئے کے مطابق ہیڈ فونز سے تیز آواز میں موسیقی سننے سے بچے اور نوجوان تاعمر سماعت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ کم عمری میں سماعت کو پہنچنے والا یہ نقصان آگے چل کر بچوں میں بولنے اور سمجھنے کی قوت کو کمزور کردیتا ہے۔ڈاکٹر فوئے کے مطابق ایک گھنٹے پندرہ منٹ تک بھی اگر انسان یہ آوازیں سنتا ہے تو سماعت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر فوئے اپنے مریضوں کو تلقین کرتے ہیں کہ ہیڈ فونز سے موسیقی سنتے ہوئے آواز 60سے زیادہ نہ بڑھائیں۔

یہ معلوم کرنا بھی ضروری ہے کہ ہیڈ فونز سے کتنی دیر سے زیادہ موسیقی سننا سماعت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر فوئے کہتے ہیں کہ ایک دن میں 60منٹ تک ہیڈ فونز استعمال کرنے والے آواز 60 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ ہیڈ فونز کا استعمال جتنا بڑھایا جائے گا آواز اتنی ہی کم کردینی چاہیے۔

ان علامات کے ظاہر ہونے پر یہ سمجھ لینا چاہیے کہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے:
کانوں میں سے گھنٹیوں کی آواز یا سرسراہٹ سنائی دینا۔
شور والی جگہوں پر سننے میں تکلیف ہونا۔
ایسا محسوس ہونا جیسے کان بند ہیں۔
ٹی وی یا ریڈیو کم آواز میں سنائی نہ دینا

انسان کی سماعت اس کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اسی لیے ہر کسی کو اپنی سماعت اور کان محفوظ رکھنے اور اس سے سہی کام لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس امر میں جو بھی ضروری اقدامات اور تدابیر ہوں انہیں ضرور لینا چاہیے۔

مزید جانئے :ناخن سے جانئے شخصیت کے راز


The post ہیڈ فونز کا دیرپا استعمال سماعت کے لیے نقصان دہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
https://htv.com.pk/ur/news/headphones-more-usage-dangerous-for-hearing/feed 0