green tea benefits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png green tea benefits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 صحت مند جسم اور جلد کے لئے گرین ٹی https://htv.com.pk/ur/nutrition/green-tea-for-healthy-body-and-skin Mon, 31 Jul 2017 12:24:09 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21630 green tea for healthy body and skin

گرین ٹی کی افادیت کے اس پہلو سے تو سب ہی واقف ہیں کہ یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن یہ بات شاید سب نہ جانتے ہوں

The post صحت مند جسم اور جلد کے لئے گرین ٹی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
green tea for healthy body and skin

گرین ٹی کی افادیت کے اس پہلو سے تو سب ہی واقف ہیں کہ یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن یہ بات شاید سب نہ جانتے ہوں کہ گرین ٹی آپ کو اندرونی اور بیرونی( جلد ) کی صحت بھی فراہم کرتی ہے ۔ہمارے کھانوں میں موجود ٹوکسنز کی مقدار ہماری جسمانی اور جلد ی صحت کے لئے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں اگر یہ ٹوکسنز طویل مدت تک جسم کے اندر ہی موجود رہیں تو سانس کی بیماریاں ،پیٹ کی بیماریاں یہاں تک کہ کینسر جیسا موذی مرض بھی ہو سکتا ہے لہذا اپنے جسم کو ٹوکسنز سے پاک رکھنے کے لئے گرین ٹی کا استعمال روزانہ کرنا چاہئے ۔موسم ،صحت اور ذائقے کے مطابق اگر گرین ٹی کے اجزاء میں ردوبدل کیا جاتا رہے تو بیک وقت صحت مند جسم کے ساتھ صحت مند جلد کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے ۔

لیمن اور جنجر ٹی

لیموں ہماری جلد کا دوست ہے اور ادرک زخم کو دور کرنے میں مددگار ہوتی ہے ۔وہ مردوخواتین جوصحت کے مسائل (جوڑوں کا درد ، تیزابیت )اور جلد کے مسائل ( ایکنی ،چکنی جلد ) میں گرفتار ہوں انھیں روزانہ رات میں لیمن اور جنجر ٹی کا استعمال کرنا چاہئے ۔

ترکیب 

ابلتا پانی ۔ چارکپ
ادرک ۔دو انچ کا ٹکڑا
لیموں کا سلائس ۔ایک
شہد ۔ایک چمچ
گرم پانی میں ادرک اور لیموں ڈال کر جوش دیں اور ڈھکن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں تاکہ پانی کم ہو جائے ۔خر میں شہد ڈال لیں تا اس گرین ٹی کو ٹھنڈا بھی پیا جا سکتا ہے ۔

ٹونک ٹی

گرین ٹی کو مختلف ممالک میں ٹونک کے طور بھی استعمال کیا جاتا ہے چند ایسے اجزاء ہیں جو بیک وقت جلد اور صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں جیسے (ہلدی ،دار چینی ، تلسی اور پودینہ ) ان اجزاء سے تیار کردہ گرین ٹی ٹونک سے کم نہیں ہوتی ۔

ترکیب

ابلتا پانی ۔۸ اونس
گرین ٹی بیگ ۔۱ ،گرین ٹی بیگ کی جگہ پودینہ کے پتے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں
ہلدی ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
دوار چینی ۔ایک انچ کا ٹکڑ ا
شہد ۔ ایک چمچ
ابلتے پانی میں گرین ٹی کے بیگ ڈال کر دس منٹ پکائیں پھر اس میں ہلدی ،دارچینی کاٹکڑا ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں آخر میں شہد ڈال کر گرم گرم نوش فرمائیں

 

 تلسی کی چائے

وہ خواتین جن کو ماہواری کے مسائل کی وجہ سے ماٹاپے اور چہرے کے دانوں کے مسئلہ کی شکایت ہو انھیں تلسی کے پتوں کی چائے پینی چاہئے

ترکیب

ابلتا پانی ۔دو کپ
سونف ۔آدھا چائے کا چمچ
تلسی کے پتے ۔ دو چمچ
گڑھ۔آدھا چائے کا چمچ
تماما اجزاء کو ایک ساتھ ڈال کر پکالیں آپ چاہیں تو اس چائے میں سونف کی جگہ چنبیلی کے پتے بھی ڈال سکتے ہیں ہفتہ میں تین دفعہ اس چائے کا استعمال کرنے سے خواتین کے پوشیدہ امراض بھی ٹھیک ہوں گےء اور جلد بھی چمکدار ہو گی

The post صحت مند جسم اور جلد کے لئے گرین ٹی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>