dog bite – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png dog bite – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 ریبیز کے بارے میں آگاہی ضروری ہے https://htv.com.pk/ur/news/rabies-dangerous-disease Thu, 03 Oct 2019 07:13:30 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34346 rabies

دنیا بھر کے لوگ28ستمبر کوریبیز کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ اس بیماری سے متعلق خطرات اور اس کی روک تھام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے۔یہ دن منعقد کرنے کا مقصد انسانوں اور جانوروں میں پھیلنے والی اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات دینا ہے تاکہ اس سلسلے میں […]

The post ریبیز کے بارے میں آگاہی ضروری ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
rabies

دنیا بھر کے لوگ28ستمبر کوریبیز کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ اس بیماری سے متعلق خطرات اور اس کی روک تھام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے۔یہ دن منعقد کرنے کا مقصد انسانوں اور جانوروں میں پھیلنے والی اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات دینا ہے تاکہ اس سلسلے میں اقدامات کرکے اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔دنیا بھر میں ریبیز سے سب سے زیادہ کتے متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے 99% سے زیادہ انسانوں میں یہ بیماری کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔یہ معلومات صرف ایک دن کے لئے نہیں ہوتی بلکہ پورا سال ریبیز سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ دن کیسے منائیں ؟

اس مہم میں شامل ہوں :

اس سلسلے میں دنیا بھر میں درجنوں تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن کے زریعے ہم ریبیز کو کنٹرول کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں ۔اس کے لئے عہد نامہ بھی جاری کیا جاتا ہے جس پر دستخط کرکے آپ اس کو ختم کرنے کی مہم میں شریک ہو سکتے ہیں ۔آپ خود بھی اس سلسلے میں تقریبات منعقد کرسکتے ہیں۔

معلومات حاصل کریں :

آپ کے لئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ ریبیز کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں آپ کو کیا اقدامات کرنا ہونگے ۔ آپ کو یہ بات ضرور پتہ ہونی چاہئے کہ اگر آپ کا جانور کسی دوسرے شخص کو کاٹ لے یا کسی کا جانور آپ کو کاٹ لے یا آپ کے جانور کو کوئی دوسرا جانور کاٹ لے تو آپ کو کیا کرنا ہوگا۔
ان میں سے کسی بھی صورت حال کو آپ کا ڈاکٹر یا جانوروں کا ڈاکٹر ہی دیکھے گا لیکن اس کے لئے آپ کو بھی معلومات حاصل ہونا ضروری ہے۔

اپنی سوچ کو بدلیں:

جب ہم ریبیز کا سنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں پاگل کتا،انسان یا گلہری آجاتی ہے جس کے منہ سے جھاگ نکل رہے ہوتے ہیں ۔یاد رکھئے یہ جان لیوا وائرس کی علامات ہیں اور انھیں معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ساتھ ہی ریبیز سے ڈرنے کے بجائے اس کو ختم کرنے کی تدابیرختیار کرناچاہیئیں۔

یہ دن کیوں اہم ہے؟

اس کا ایک اہم مقصد ہے:

یہ دن منانے کا ایک اہم مقصد 2030تک ریبیز سے ہونے والی اموات کو صفر پر لانا ہے ۔2015میں مختلف تنظیموںکے ایک گروپ نے اس معاہدے کی منظوری دی۔

یہ ایک مہلک بیماری ہے:

دنیا بھر میںہر سال ریبیز کے انفیکشن کی وجہ سے 60,000اموات واقع ہوتی ہیں جبکہ عالمی صحت کے ادارے کے مطابق یہ 100%قابل علاج بیماری ہے۔اب یہ دنیا بھر کی عوامی برادری،این جی اوز اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جن کے ذریعے ان اموات کو روکا جاسکے۔

معلومات میں اضافہ ہوتا ہے:

یہ جاننے کے بعد کہ جانوروں کو ریبیز سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟ ہرشخص اس وائرس کوختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ریبیز کے عالمی دن کے موقع پر اس بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لئے بنائے گئے قوانین کی نشاندہی کی جاتی ہے ساتھ ہی 12 ماہ سے کم عمر کے کتوں کو اس سے حفاظت کے ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں ۔ریبیز سے متعلق معلومات حاصل کرنا ،اسے جڑ سے ختم کرنے کے لئے پہلا قدم ہے۔


وہ علامات جو سنگین امراض کی نشاندہی کرتے ہیں


The post ریبیز کے بارے میں آگاہی ضروری ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>