cockroach – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png cockroach – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 لال بیگوں سے نجات چاہتے ہیں تو ؟ https://htv.com.pk/ur/home-remedies/cockroach Thu, 13 Jun 2019 07:14:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33236

آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کی مصیبت سے جان نہیں چھٹتی ؟ کیڑے مار دواؤں کے کئے بار استعمال کے باجود مسئلہ جوں کہ توں ہیں تو پھر ان آسان اور کار آمد طریقوں سے مدد لیجئے تاکہ کاکروچ المعروف لال بیگ سے نجات حاصل کیجئے ۔ […]

The post لال بیگوں سے نجات چاہتے ہیں تو ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کی مصیبت سے جان نہیں چھٹتی ؟ کیڑے مار دواؤں کے کئے بار استعمال کے باجود مسئلہ جوں کہ توں ہیں تو پھر ان آسان اور کار آمد طریقوں سے مدد لیجئے تاکہ کاکروچ المعروف لال بیگ سے نجات حاصل کیجئے ۔

لال بیگ کی غذا دور کریں

لال بیگ گھر میں آپ کو ڈرانے کی نیت سے نہیں آتے بلکہ وہ غذا کےتلاش میں آتے ہیں۔ تو انہیں گھر سے دور رکھنے کا ایک آسان نسخہ تو یہی ہے کہ بچا ہوا کھانا کچن میں کھلا مت چھوڑیں۔ اسی طرح گیلی اشیاءبھی انہیں اپنی جانب کھینچتی ہیں، جیسے کسی گملے میں پانی کھڑا رہنا، پائپ سے پانی لیک ہونا، یہاں تک کہ گیلا اسفنج یا کپڑا بھی ان کیڑوں کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ توسلسلوں کو ان کی پہنچ سے دور کرنا نہ صرف انہیں گھر میں داخلے سے روکتا ہے بلکہ اگر گھر میں کوئی موجود ہو تووہ بھی کسی دوسرے مقام کی طرف چلے جاتے ہیں ۔

گھر میں فالتو سامان پھیلنے نہیں دیں

اخبارات کا انبار، ڈبوں کا ڈھیر یا کچرے کا بھرا ڈبا بھی لال بیگوں کو گھروں میں داخل ہونے کے لیے مجبور کردیتا ہے، تو گھر کو منظم رکھنا بھی ان کیڑوں سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

داخلے کا راستہ بند کریں

لال بیگوں کو گھر میں داخلے کے لیے کھلے دروازے یا کھڑکی کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ایک انچ چوڑی دراڑ سے بھی گھر میں داخل ہوسکتے ہیں، تو گھر میں ان کے ممکنہ داخلی راستوں کو تلاش کریں، خصوصاً تاریک حصے جیسے سنک کے نیچے، کیبنٹ کے اندر یا فریج کے پیچھے۔ جو جگہیں مشتبہ لگے انہیں کسی طرح سے بند کردیں یا چپکنے والی پٹیاں بھی اس مقصد میں کام آسکتی ہیں۔

لیموں والے پانی کا چھڑکاؤ

سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ اسی طرح اگر آپ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی گھر سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کافی کا استعمال

 

ویسے کافی دنیا کے پسندیدہ ترین مشروبات میں سے ایک ہے مگر یہ لال بیگوں کو دور بھگانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، بس کچھ مقدار میں پسی ہوئی کافی کو لال بیگوں سے متاثرہ جگہ پر ڈال کر دیکھیں، یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کیڑے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔

سوڈا اور بیکنگ سوڈا

شکر اور بیکنگ سوڈا کو یکساں مقدار میں آپس میں اچھی طرح سےملائیں اور ان حصوں میں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں، شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا ان کو مارنے کا کام کرے گا۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟

The post لال بیگوں سے نجات چاہتے ہیں تو ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
لال بیگ سے چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے https://htv.com.pk/ur/lifestyle/tips-to-get-rid-of-cockroaches Tue, 06 Feb 2018 10:47:23 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=20014 tips-to-get-rid-of-cockroaches

اکثر گھروں میں لال بیگ ہوجاتے ہیں خاص طور پر کچن میں ،یہ اپنی جگہ آسانی سے بنالیتے ہیں ۔ لال بیگ کو ختم کرنے کے لیے صحیح معلومات حاصل کر کے ناصرف انھیں ختم کیا جاسکتا ہے بلکہ آئندہ کے لیے اپنے کچن کو ان سے بچایاجاسکتا ہے۔ کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے بغیر کسی […]

The post لال بیگ سے چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
tips-to-get-rid-of-cockroaches

اکثر گھروں میں لال بیگ ہوجاتے ہیں خاص طور پر کچن میں ،یہ اپنی جگہ آسانی سے بنالیتے ہیں ۔ لال بیگ کو ختم کرنے کے لیے صحیح معلومات حاصل کر کے ناصرف انھیں ختم کیا جاسکتا ہے بلکہ آئندہ کے لیے اپنے کچن کو ان سے بچایاجاسکتا ہے۔ کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے بغیر کسی نقصان کے لال بیگ سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

۱۔ امونیا کا سلیوشن:

عام طور پر لال بیگ سنک اور اس کے پائپ میں جگہ بناتے ہیں ۔ اس کے لیے امونیا بہترین ہے۔ ایک کپ امونیا ایک بالٹی پانی میں شامل کر یں اور اس پانی کو سنک اور تمام نالیوں میں بہادیں۔ امونیا کی سخت بو سے لال بیگ اپنی جگہ چھوڑ دیں گے۔

۲۔ فنائل کی گولیاں:

فنائل کی گولیاں ہر طرح کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے مفید ہیں۔ فنائل کی چند گولیاں الماری اور کچن کے خانوں اور ایسی جگہوں پر رکھیں جہاں عام طور پر لال بیگ یا ان کے انڈے ہوتے ہیں ۔
نوٹ: فنائل کی گولیوں کو بچوں سے دور رکھیں۔

۳۔ لسٹرین:

لسٹرین اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے بہترین ماؤتھ واش ہے۔ لسٹرین سے منہ کے ساتھ اپنے گھر کو بھی صاف رکھ سکتے ہیں۔ لسٹرین کو پانی میں ملا کر کچن اور باتھ روم کے کونوں میں اسپرے کریں۔

۴۔ بلیچ:

بلیچ عام طور پر اکثر گھروں میں استعمال ہوتا ہے ۔ بلیچ کو پانی کے ساتھ ملا کر سنک اور ٹوائلٹ میں بہائیں اس گھر کی تمام نالیوں میں بہانے سے لال بیگ اور ان کے انڈے بھی بلیچ سے صاف ہوجائیں گے اور پورا گھر لال بیگ سے پاک ہوجائے گا۔

۵۔ لیموں:

لیموں میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔ پانی میں لیموں کا رس ملا کر فرش کچن کا سلیب اور باتھ روم کے کیبنٹ صاف کریں اس طرح تمام چیزیں جراثیم سے پاک رہیں گی اور لال بیگ ان جگہوں کو چھوڑ دیں گے۔

۶۔بوریکس:

بوریکس پاؤڈر کو کچن اور باتھ روم کے کونوں ، سنک کے پائپ اور اگر کوئی ڈراڑ ہے تو اس میں بھی چھڑک دیں اور ساری رات کے لیے چھوڑدیں کیونکہ لال بیگ رات کے وقت نکلتے ہیں جب یہ اس پاؤڈر کے قریب جاتے ہیں تو یہ پاؤڈر لال بیگ کے خول کو خشک کردیتاہے اور رفتہ رفتہ ان کی موت کا سبب بنتا ہے ۔ بوریکس سے متاثرہ یہ لال بیگ جب دوسرے لال بیگ کے پاس جاتے ہیں تو ان کی بھی موت کا باعث بنتے ہیں۔

۷۔ صابن:

پانی میں زیادہ مقدار میں صابن ملا کر سلوشن بنائیں اور ان کیڑوں پر براہ راست اسپرے کریں ۔ صابن ان کیڑوں کے جسم پر موجود سوراخوں کو بند کردیتا ہے اور زیادہ تر لال بیگ اسی وقت مر جاتے ہیں۔

۸۔ کالی مرچ ، لہسن اور پیاز:

یہ مکسچر بنانے کے لیے ایک چمچ کالی مرچ ، ایک لہسن کی پوتھی اور آدھی پیاز ملا کر پیس لیں اور ایک لیٹر پانی میں ملالیں ، چاہیں تو اس میں لکوڈ صابن بھی شامل کرلیں ۔ اس سلوشن کا رات کے وقت کچن اور باتھ روم میں اسپرے کریں خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں لال بیگ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ اس پانی سے فرش ، کچن کے سلیب اور کیبنٹ کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے ۔ لا ل بیگ اس کی بو برداشت نہیں کر پاتے اور بھاگ جاتے ہیں۔

۹۔ بورک ایسڈ اور اسٹارچ یا شکر:

شکر یا کورن اسٹارچ کو بورک ایسڈ کے ساتھ ملا کر لال بیگوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شکر یا کورن اسٹارچ کو دیکھ کر لال بیگ کھانے آتے ہیں جبکہ بورک ایسڈ اس کے لیے زہر کا کام کرتا ہے ۔ ان کے خول کو خشک کر کے موت کا باعث بنتا ہے۔ اگلی صبح ہی لاتعداد لال بیگ مرے ہوئے نظر آئیں گے۔

۱۰۔ کھیرا:

لال بیگ رات کے وقت باہر نکلتے ہیں اس لیے رات کو کھیرے کے ٹکڑے کر کے کچن کاؤنٹر ، کچن کے کونوں میں رکھ دیں ۔ کھیرے کی مہک سے لال بیگ اپنی جگہ چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔
مزید جانئے :آنکھوں کی روشنی بڑھائیں زندگی میں روشنی لائیں


The post لال بیگ سے چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>