Facebook Pixel

مرگی کا روحانی علاج

2,974

ہر بیماری کسی نہ کسی کے لئے پریشانی کا باعث ہوتی ہے، کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو موروثی یعنی خاندانی ہوتی ہے مطلب وہ بیماری جو ورثہ میں ملی ہو اور نسل در نسل منتقل ہورہی ہو ۔ان بیماریوں میں سے ایک بیماری مرگی ہے۔

مرگی ایسی دماغی بیماری کو کہا جاتا ہے جس میں انسانی جسم کو شدید جھٹکے لگتے ہیں اور انسان اپنے ہوش کھو دیتا ہے۔ منہ سے جھاگ آتی ہے یا زبان کٹنے کی وجہ سے خون بھی آسکتا ہے اور کپڑے ناپاک بھی ہوسکتے ہیں مگر یہ مرگی کی ایک قسم ہے۔ مرگی کے مریض کے لئے یہ صورتحال کبھی کبھی بہت خطر ناک ہوجاتی ہے، فوری طور پر مریض کو ڈاکٹر کے پاس لے کر بھاگنا پڑتا ہے۔ مرگی کا دورہ پڑنے سے مریض کو بہت دنوں تک جسمانی کمزوری کا سامنا رہتا ہے۔

ڈاکٹر ز مرگی کے مریض کے لئے بڑی تعداد میں دوائیں تجویز کرتے ہیں جو اس کو روزانہ بلا ناغہ کھانا ہوتی ہے، دواؤں کے کھانے میں بے احتیاطی اس مرگی کے مریض کے لئے مزید پریشانی کھڑی کردیتا ہے۔ ڈاکٹر کے علاج کے علاوہ اس مرض سے نجات کے لئے روحانی علا ج بھی کیا جاتا ہے، جس طرح یرقان یا دوسرے مرض میں روحانی علاج فائدہ پہنچاتا ہے اسی طرح مرگی کے مرض میں قرآنی آیات سے فائدہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔

علاج نمبر 1

مرگی کے مریض کو جب دورہ پڑے اور وہ اپنی حالت کھو بیٹھے تو ایسی صورتحال میں قرآن مجید کی سورۃـ ” الشمس” پڑھ کر مریض کے کان میں پھونک مارنے سے مرگی کے دورے میں کمی واقع ہوئی ہے اور مریض کی طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔

علاج نمبر2

یااللہ ،یا رحمن، 40 بار ایک سانس میں پڑھ کر مرِگی کا دورہ پڑا ہو اُس کے کان میں دم کیجئے مرض ایسا غائب ہوگا کے عقل حیران رہ جائے گی۔

علاج نمبر 3

مرگی کا شکار مریض پر دن میں ایک بار لاالہ الا اللہ 66 بار پڑھ کر دم کیا جائے تو اس بیماری میں افاقہ ہوگا اور صحت بھی اچھی ہوگی۔

علاج نمبر 4

100بار یا سلام، یا مومن، یا اللہ۔ 100بار یارحمن، یا رحیم ، یا کریم۔ 100بار لاحول ولا وقوۃـ الاباللہ ، 40 بار لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین پڑھ کر مرگی کے مریض پر دم کیا جائے تو مرض سے بہت جلدنجات حاصل ہوجائے گی۔

اس بارے میں جانئے : بری نظر کی حقیقت اور بچاؤ کے طریقے

تبصرے
Loading...