شادی کرنے والی ورکنگ ویمن یہ باتیں یاد رکھیں!

914

لڑکیوں سے ’ہر فن مولا‘ہونے کی امید تو کی ہی جاتی ہے اور جب بات نوکری کرنے والی لڑکی کی شادی کی ہو تو لوگوں کو یہ ہی امید ہوتی ہے کہ ہر چیز پرفیکٹ ہوگی۔ لیکن یہ تو تب ہی ہوگانا جب لڑکی کے پاس اتنا ٹائم ہوگا؟ جاب کے ساتھ شادی کی تیاری کرنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن اگر تھوڑی پلاننگ سے چلا جائے تو یہ کام کافی آسان بھی ہو سکتا ہے۔

1۔چھٹیاں کب سے لینی ہیں؟

Cardinale-Unger0Heather Waraska

جذباتی ہوکر شادی سے ایک مہینہ پہلے چھٹیاں لینے کی ضرورت نہیں۔ چھٹیوں کی ضرورت شادی کے بعد زیادہ پڑتی ہے جب دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ لہذا مایوں سے ایک دن پہلے سے بھی چھٹی لے لو تو سہی رہے گا ۔

2۔کاموں کی لسٹ بنا لیں

شادی کی تاریخ پکی ہونے کے بعد سے جو جو کام آپ کے ذمے ہیں ان کی ایک لسٹ بنا لیں ۔ جیسے جیسے کام ہوتے جائیں لسٹ پر چیک لگاتے جائیں ۔

3۔ رشتے داروں کی مدد لے لیں

ہم جانتے ہیں کہ یہ کام آپ کے لیے بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن اسیے وقت پر رشتے دار کام آسکتے ہیں ۔ جیسا کہ آفس والوں کو اب تک پتا چل ہی چکا ہوگا کہ آپ شادی کی چھٹیوں پہ جانے والی ہیں جس کی وجہ سے بوس نے آپ پر کام کا بوجھ بڑھانا شروع کردیا ہوگا۔ اس لیے اب دوپٹے کی لیس اور ایسے دوسرے چھوٹے چھوٹے کاموں کو خود کرنے کے بجائے دوستوں اور رشتے داروں کی مدد لے لیں۔

3

4۔ کھانے پینے کا خیال رکھیں

آفس جانے والی خواتین اکثر کھانے پینے میں جنک فوڈ کھانے کی عادی ہوتی ہیں لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھا جائے۔ لنچ میں فروٹس اور سلاد لانا شروع کردیں۔پانی زیادہ پئیں اور جوسز کا استعمال بھی بڑھادیں ۔

5۔ جم جوائن کرلیں

5

سیٹ پر مستقل بیٹھے رہنے سے پیٹ بڑھنے لگتا ہے ۔ آپ کے سسرال والوں نے تو آپ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں نوٹ نہ کیا ہو لیکن شادی کے فٹنگ والے جوڑے میں یہ بات چھپ نہیں پائے گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ آج ہی سے جم جانا شروع کردو۔

7۔ کچھ وقت اکیلے بھی گزاریں

شادی کے بعد کچھ عرصے تک تو ناممکن ہے کہ آپ کو اکیلے رہنے کا موقع مل پائے۔ نہیں ہم بھی نہیں چاہتے کہ آپ شادی کے بعد کبھی بھی اکیلے پن کا شکار ہوں لیکن کبھی کبھی شادی کے بعد فرصت کے لمحات بھی بہت یاد آتے ہیں ۔ اکیلے رہنا نہ چاہیں تو دوستوں کے ساتھ ہی کہیں گھومنے نکل جائیں ۔

8۔ نیند کا خیال رکھیں

جی جی ہونے والے’ اُن ‘سے رات گئے موبائل پر بات کرنا ضرور ی ہے لیکن صبح آفس بھی توجانا ہے۔ کوشش کریں ساری پیار محبت کی باتیں ہفتے یا اتوار کو کرلیںاور باقی دن اپنی نیندیں پوری کریں۔ تاکہ شادی والے دن آپ کی آنکھوں کے نیچے کالے ہلکے دیکھ کرکہیں آپ کے ’وہ‘ڈر نہ جائیں ۔

8

9۔میک اپ کم اسکن کیئر زیادہ

سن بلاک لگانا تو آپ نے شروع کر ہی دیا ہوگا۔ اب ذرا گورا کرنے والی کریموں سے پرہیز کرنا بھی شروع کردیں جو اسکن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اگر جلد پر کالے دھبے اور چھائیاں پڑ رہے ہیں تو لازما کریم لگائیں۔ تین چار ہفتے میں جلد پھر سے نکھری نکھری ہو جائے گی ۔

9

10۔ سب کچھ اچھا ہوگا!

10

شادی کی سب ٹینشن اپنی جگہ لیکن خود کو یہ یقین دلانا بھی ضروری ہے کہ آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔ خود پر بھروسہ رکھیں اور خوش رہنے کی کوشش کریں۔ یہ دن آپ کی زندگی کے سب سے یادگار دن ہیں اس لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ انہیں خو ب انجوائے کریں!

مزید جانئے :شادی کے بعدکس کی سنیں کس کی نہ سنیں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...