ہری سبزیوں سے بنائیں وزن کم کرنےوالے مشروبات

3,774

ہری بھری تروتازہ سبزیاں سب کوبھاتی ہیں۔جہاں تک وزن کم کرنے کاسوال ہے تو آپکے لئے ان سے وزن کم کرنااب مشکل نہیں بلکہ بہت آسان ہے کیونکہ یہ سستی اور آسانی سے دستیاب ہیں۔ہری سبزیوں کے فوائد سے فائدہ اٹھائیں اور ان مزے دار اور صحت بخش وزن کم کرنے والے مشروبات کا استعمال کریں۔ساتھ ہی ڈائٹ کابھی خیال رکھیں۔
ان مشروبات کے استعمال سے نہ صرف آپکاوزن کم ہوگا بلکہ آپ کی بھوک بھی کنٹرول میں رہے گی۔ان مشروبات کا ذائقہ اور بڑھانے کے کے لیے شہد کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔

۱۔کھیرا ایک درمیانہ لے کر ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں۔اسمیں ایک چٹکی پسی دارچینی اور لیموں کارس شامل کرکے دن میں دودفعہ پی لیں۔
۲۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ہرادھنیا،لیموں کارس،آدھاچمچ شہد اور زیرہ پساہوا شامل کریں اور ایک گلاس نہارمنہ اور ایک رات کو کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔
۳۔پالک ڈنڈیوں سمیت،لوکی،سلاد کے پتے آدھی آدھی پیالی،ہرادھنیااور لیموں کارس ایک ایک چمچ،ادرک آدھاچمچ،،چقندر،مالٹا آدھاآدھاکپ،اور ایک چٹکی نمک ڈال کربلینڈ کریں اور پی لیں۔
۴۔دوکلومولی لے کر اسکے صرف پتوں کارس نکال لیں۔ایک گلاس پانی میں اس کوابال لیں اوپرجو کچرا آجائے اسے ہٹاکر چھان کرآدھی پیالی صبح اور آدھی پیالی شام میں پی لیں اس سے وزن تیزی سے کم ہوتاہے۔
۵۔کھیراایک چھلاہوا،لیموں آدھا،ایلوویرا جیل دوچمچ،کالی مرچ پانچ عدد ان تمام اجزاء کو ایک گلاس پانی میں بلینڈ کریں صبح نہار منہ پہلے سادہ پانی پی لیں پھر اسکے بعد ناشتے سے پہلے یہ ڈرنک پی لیں۔
۶۔ڈیڑھ کپ پانی میں پودینہ کی چند پتیاں،تھوڑی سی لیمن گراس اورایک چٹکی کالازیرہ شامل کریں۔اتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر چھان کر پی لیں۔دن میں دودفعہ استعمال کریں۔
۷۔ایک کپ ہرادھنیا،ادرک ایک چھوٹاٹکڑا،دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا،اور لیموں کارس ایک گلاس پانی میں بلینڈ کرکے نہارمنہ پی لیں۔
۸۔دوکپ پانی ابال کراسمیں دوچمچ گرین ٹی شامل کریں۔پھر اسمیں لیموں کارس،تھوڑا ساکھیرا کٹاہوا،مالٹا دو سے تین سلائس اور کٹی ہوئی ادرک اور چند پودینے کی پتیاں شامل کریں۔ٹھنڈاہونے پر چھان کر آدھا آدھا کرک صبح وشام پی لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...