سیب کاسرکہ گھر میں بنائیں اصلی نقلی کا مسئلہ بھول جائیں

56,653

سیب کاسرکہ بہت سے مسائل کے حل کے لئے جانامانا جاتاہے۔لیکن ایک مسئلہ ہے جوحل ہی نہیں ہوتا کہ اصلی سیب کاسرکہ ملے گاکہاں؟
تو اب اس مسئلے سے جان چھڑائیں اور تھوڑی محنت سے نہایت صاف اور خالص سرکہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی گھر میں بنائیں۔بس سیب دیسی اور بے داغ ہونے چاہئیں

ترکیب

۱۔پانچ گلاس پانی اچھی طرح ابال کرٹھنڈاکرکے چھان لیں۔
۲۔سیب کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔جب سیب خشک ہوجائیں تو چھلکوں اور بیج سمیت انکے تقریباً ایک ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں۔
۳۔نیم گرم پانی میں کٹے ہوئے سیب اور چار چمچ بھر کر شہد شامل کریں۔اگر اصلی شہد دستیاب نہ ہوتو گڑ کو پگھلاکرشہد کی جگہ اسکااستعمال کریں۔
۴۔ایک گھنٹے تک وقفے وقفے سے لکڑی کاچمچ ہلاتے رہیں۔
۵۔اب اسے شیشے یامٹی کے صاف اور خشک مرتبان میں ڈالیں۔
۶۔مرتبان کے منہ کو صاف ململ کے کپڑے سے باندھ دیں اور اندھیرے یعنی ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی نہ ہووہاں رکھ دیں۔
۷۔روزانہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ فنگس نہ آئے۔
۸۔اس کی تیاری میں تقریباً دوہفتے لگتے ہیں۔ جب تمام سیب نیچے بیٹھ جائیں تواسے چھان لیں۔
۹۔اس سرکہ کو ایئر ٹائٹ جار میں مزید ایک ماہ تک رکھیں۔سیب کاسرکہ تیار ہے۔
اسمیں ہلکی سی بُو آئے گی اس سے پریشان نہ ہوں کیونکہ اصلی سرکہ میں بُو ہوتی ہے۔

نوٹ:چمچ صرف لکڑی کااور سرکہ کی تیاری کے لئے مرتبان کاہی استعمال کریں۔

ٹپ :سرکہ سے نکلے ہوئے سیب بھی آپ استعمال کرسکتے ہیں اگر آپکے پیروں پر نشانات ہیں تو ان سیب کاپیسٹ بنائیں اور اپلائی کریں نشانات دور ہوجائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...