
گوشت اسٹور کرنے اور پکانے کاصحیح طریقہ
بہت سے مختلف قسم کے بیکٹیریا جانوروں کے گوشت میں نمو پا سکتے ہیں ۔یہ بہت ضروری ہے کہ مختلف قسم کے گوشت کو مختلف طریقے سے محفوظ کیا جائے اور اس کی حفاظت کا مناسب انتظا م رکھا جائے ۔لوگوں کو عام طور پر معلوم نہیں ہو تا کہ ان کو کس گوشت کو کس طرح رکھنا ہے اور اس کو صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کس طرح بنانا ہے ۔بہتر یہی ہے کہ ہفتے میں ایک دفعہ ایک طرح کے گوشت کو کھایا جائے اور بعد میں جب وہ اچھی طرح فریز ہو جائے تو دوسرے کو استعمال کیا جائے ۔ یہاں کچھ حفاظتی ایشوز ایسے ہیں جو کہ ہم سے تعلق رکھتے ہیں کہ ہم کیا اور کس طرح کھاتے ہیں ۔ایک صحت بخش باورچی خانے کا تعلق اس بات سے ہے کہ ہمیں پتہ ہو کہ کھانے کو کس طرح پکانا ہے اور کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔ درمیانے درجے کے گوشت کو اگر اچھی طرح نہ پکایا جائے تو اس میں سے بیکٹیریا ختم نہیں ہو تے اور جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں کا رسک بڑھ جاتا ہے۔
خراب ہونے سے بچانے کے لیے
*اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت کو ہاتھ لگاتے وقت ہاتھ دھلے ہو ئے ہو ں۔
*گوشت کو کھانا پکانے کے سامان سے دور رکھیں ۔کیونکہ یہاں جراثیم بہت آسانی اور تیزی سے پھیلتے ہیں ۔
*گوشت کے لئے علیحدہ کٹنگ بورڈ استعمال کریں اور استعمال کے بعد تمام اوزار او ر آلات کو دھو کر اور صاف کر کے رکھیں۔
گوشت کو اسٹور کرنا
یہ ایک عام سا اصول ہے کہ کچا گوشت تقریباً تین دن تک ریفریجر یٹر میں محفوظ رہ سکتا ہے ۔ریفریجریٹر کا ٹمپریچر 34F رکھنا چاہیے ۔اس سے کھانے کی چیزوں کی زندگی بڑھ جاتی ہے ۔اس سے کم پہ اگر گوشت رکھا ہوا ہو تو وہ اس وقت محفوظ رہے گا جب اسکو پراپر طریقے سے رکھا گیا ہو۔
ریفریجریٹر میں:
مرغی کا گوشت(کچا)۔ایک سے دو دن
قیمہ(کچا)۔ایک سے دو دن
بغیر پکے اسٹیک یا چانپیں۔تین سے چار دن
مچھلی(کچی)۔ایک سے دو دن
فریزر میں :
مرغی کا گوشت(کچا) ۔9مہینے سے ایک سال
قیمہ (کچا)۔تین سے چار مہینے
بغیر پکے اسٹیک یا چانپیں۔4 سے12مہینے
مچھلی (کچی)۔6مہینے
پکا ہوا گوشت۔مرغی ،مچھلی،گائے۔دو سے چھ مہینے
پکانے کے لیے صحیح درجہ حرارت
کھانا پکاتے ہوئے رکھا گیا درجہء حرارت کھانے کے ذائقے اور غذائیت دونوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اگر ھفاظتی نقطہء نظر سے دیکھا جائے تو پکاتے ہو ئے تیز درجہء حرارت گوشت کے لئے خاصا محفوظ رہتا ہے۔
145Fتازہ گوشت کے لئے اچھا رہتا ہے۔کھانا پکانے کے بعد اس کو کتنی دیر چھوڑا جارہا ہے یہ بات خاصی اہمیت کی حامل ہے ۔کیونکہ چولہا بند کرنے کے بعد بھی غذا کی گرمائش بیکٹیریا کو مارنے میں مددگا ر ثابت ہوتی ہے۔
160Fقیمے وغیرہ کے لیے اچھا رہتا ہے ۔
165F،مرغی کے لئے درست رہتا ہے۔
145Fمچھلی کے لئے مناسب رہتا ہے۔
پکانے کا درست طریقہ
مرغی کا گوشت:
اس کو کبھی بھی کم پکا کر نہیں کھانا چاہیے۔اس کو ہمیشہ بہت اچھی طرح پکانا چاہیے۔ورنہ کم پکے ہو ئے مرغی کے گوشت سے سالمونیلا اور دوسری بیماریاں ہو نے کا خدشہ رہتا ہے ۔
گائے کا گوشت:
گائے کے گوشت کوخاصا محفوظ سمجھا جاتا ہے۔جو گوشت کے شوقین لوگ ہیں وہ اس سے اسٹیک،روسٹ،قیمہ ،اور دوسرے طریقے سے کھا کر لطف اندوز ہو تے ہیں ۔ لیکن بیف کے لئے ضروری ہے کہ اس کو تیز آنچ پر پکایا جائے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت کے ہر کٹ میں اس کی سطح پر بے شمار بیکٹیریا پائے جاتے ہیں ۔پسے ہوئے گوشت میں بیکٹیریا اچھی طرح مکس ہو جاتے ہیں ۔اس لئے ان چیزوں کو ڈھنگ سے پکانا ضروری ہے۔
مچھلی کا گوشت:
مچھلی پکانے کے لئے بھی محفوظ طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔لیکن یہ مچھلی کی اقسام کے ساتھ ساتھ بدل جاتے ہیں ۔یعنی مختلف قسم کی مچھلی کو مختلف طریقے سے پکایا جاتا ہے ۔مچھلی پکانے کا طریقہ بھی بہت اہم ہے ،کہ اس کو مناسب طریقے سے پکایا جائے۔