انار کے جوس کے فوائد

22,502

انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔ ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش ، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ اس خوش ذائقہ (Taste) پھل اور اس کے جوس کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ انار زیادہ تر موسم سرما میں ملتا ہے لیکن بعض خواتین سرما میں ہی اس کے رس کو ڈبیوں میں فریز کرلیتی ہیں، تاکہ وہ کافی عرصہ تک اس کے رس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انار کا جوس صرف ذائقے میں ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئی ایسے طبی فوائد بھی ہیں جو انتہائی اہم ہیں۔

انار کا جوس جہاں دل کے لیے مفید ہے وہیں اسے عام تھکاوٹ کو دُور کرنے کے لئے ایک بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے۔۔انار کا جوس پینے سے کام کاج کی طرف دھیان کی شرح دو گنی ہو سکتی ہے۔ماہرینِ طب اچھی صحت اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے انار کے جوس کو ایک بہترین ٹانک قرار دیتے ہیں۔انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔ تاثیر معتدل ملین ہے۔ پیشاب آور اور پیاس بجھاتا ہے۔ اعضائے رئیسہ خصوصاً جگر کو قو ت دیتا اور خون پیدا کرتا ہے ۔

مزید جانئے : انار ۔۔۔  مزیدار کے ساتھ ساتھ صحت بھی

100 گرام انار میں صرف 83 کیلوریز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر الرٹ اور ایکٹیو رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔ اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو انار کا جوس ضرور پئیں، کیونکہ اس میں زیادہ تعداد میں فائبر موجود ہوتے ہیں، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی، اور آپ کا ہاضمہ بھی تیز ہوگا۔ اس سے بھی زیادہ بہتر بات یہ کہ اناروں میں سیچوریٹڈ چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک بہترین غذا کا کام دیتے ہیں۔

 امراضِ چشم کے لیے میٹھے انکار کا رس نکال کر سبز رنگ کی بوتل میں چالیس دن دھوپ میں رکھنے کے بعد اس پانی کو سلائی یا ذراپر کے ذریعے آنکھ میں لگانا مفید ہے۔ یہ پانی جتنا پرانا ہوگا، اتنا ہی اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پرانی سے پرانی پیچش اور مروڑ کے لیے انار کے چھلکے کا رس بہترین دوا ہے۔
روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا ء مٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی گھلا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انار کا استعمال گر دے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پئیں تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔ پیونک ایسڈ کی وجہ سے انار کا جوس آپ کی جلد کو سردیوں میں خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ لوگ انار سے حاصل کردہ تیل کو جلد اور بالوں پر استعمال کررہے ہیں۔ اس کے علاو ہ ایک گلا س جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔اس میں نشاستہ دار اجزا کم ہوتے ہیں تاہم اس میں وٹامن اے اور بی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس بریسٹ کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے جبکہ صحت مند خلیے بالکل ٹھیک حالت میں رہتے ہیں، یہ بریسٹ کینسر کے خلیوں کو پیدا ہونے سے بھی روکتا ہے۔ ایک اورتحقیق سے پتا چلا ہے کہ انار کا جوس پھیپھڑوں کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے اور یہ مثانے کینسر کو سست کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ 8 اونس انار کا جوس روزانہ پی ایس اے لیول کو مستحکم رکھتا ہے، اور آگے علاج کی ضرورت کو بھی کم کرتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک اورتحقیق کے مطابق سات اونس انار کا جوس روزانہ پانچ فیصد کے حساب سے سسٹولک بلڈ پریشر کو نیچے کرتا ہے۔اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔انار کا تازہ رس پینے سے بند رگیں بھی کھلنے لگتی ہیں۔ جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔

مزید جانئے : انار ۔۔۔  مزیدار کے ساتھ ساتھ صحت بھی


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...