میگنیشیم اورپوٹاشیم کے حصول کابہترین ذریعہ سمودی
سمودی ایک صحت بخش غذاہے۔یہ مختلف پھلوں،سبزیوں،دودھ،دہی،برف اورپانی وغیرہ پرمشتمل اجزاء کوبلینڈر میں بلینڈ کرنے کاجدید تصورہے۔اس میں استعمال کیے جانے والے مختلف پھل میگنیشیم اورپوٹاشیم کے حصول کابہترین ذریعہ ہیں۔اس میں دودھ کے استعمال سے کیلشیم اورپوٹاشیم بھی مل جاتاہے۔اسی لئے اسمودی کی بدولت جسم میں الیکٹرولائٹس کومتوازن رکھاجاسکتاہے۔
اسمودی میں اگر آپ پھلوں ،دودھ اورپانی کے ساتھ اسپغول بھی ملالیں تو یہ آپ کیلئے زیادہ فائدہ مند ہوجائے گی۔اس کے ملاپ سے آپ اپنے کولیسٹرول پربھی قابوپاسکتے ہیں۔ناشتے یادوپہر کے کھانے میں اسکااستعمال بہت مفید ہے۔اس طرح وزن بھی کنٹرول رہے گااورجسم میں توانائی بھی رہے گی۔
سمودی میں آپ صحت کے حوالے سے جوآپ کوپسند ہووہ شامل کرسکتے ہیں۔جیسے انڈے،خشک میوہ جات،حسب پسند پھل،دودھ یادہی یااسکے بغیربھی بنائی جاسکتی ہے۔کسی بھی طرح کی سمودی میں سپغول شامل کرکے اسکی غذائیت اورافادیت میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔اورشوگر کامرض نہ ہوتوشہد کااستعمال مفید رہتاہے۔سنگترے کاموسم ہوتو ہرطرح کی سمودی میں ملانے سے صحت کے لئے نہایت فائدہ مند رہتی ہے۔اگر پیٹ کے مسائل درپیش ہوں تو اس میں تھوڑی سی ادرک کابھی اضافہ کیاجاسکتاہے۔
سمودی گاڑھی ہوتی ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اس میں اپنی پسند کے مطابق دودھ یاپانی کامزید اضافہ کرسکتے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ دن بھرکے تمام کاموں کے لئے آپ میں بھرپورتوانائی ہوتو آپ ہرصبح اس کااستعمال لازمی کریں ۔اس سے ملنے والی غذائیت سے آپ دن بھرتوانا اورچاک وچوبند رہ سکیں گے۔
۱۔سادہ سمودی
دودھ،پانی ،پھل حسب پسند جیسے(کیلا،ناشپاتی ،سیب،سٹرابیری،آڑووغیرہ)سنگترے،مالٹا یالیموں کارس،اسپغول دوچمچ تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورمزیدار سمودی انجوائے کریں آپ چاہیں تو اسمیں ابلے ہوئے انڈے بھی شامل کرسکتے ہیں۔
۲۔سٹرابیری سمودی
دودھ اورپانی ہم وزن،انگور،کیلا،سٹرابیریز،کوکوپاؤڈر اوراگر چاہیں تو اسپغول ڈال کربلینڈ کریں اورسٹرابیری سمودی کے مزے لیں۔
۳۔خربوزے اورتربوز کی سمودی
خربوزہ ایک کپ اورتربوز آدھاکپ،شہد دوچمچ ملاکربلینڈ کرلیں اور گرمیوں میں صحت اورفرحت بخش سمودی سے راحت پائیں۔
۴۔چاکلیٹ سمودی
پانی اوردودھ ہم وزن ،کیلا،ناشپاتی یاسیب،شہد،کوکوپاؤڈر اورمونگ پھلی کامکھن ملاکربلینڈ کرلیں۔
۵۔آئسکریم سمودی
پانی اوردودھ،،مالٹا چھلکے اوربیج کے بغیر،شہد ،ونیلاایسنس چند قطرے،سنگترے کارس اگر موسم ہوتو،چاہیں تو ابلے ہوئے انڈے اوراسپغول شامل کریں۔تمام اجزاء کوبلینڈ کریں اورفریز کرلیں۔
۶۔سینے کی جلن اوربدہضمی کی سمودی
ایک کیلا اورتین چوتھائی کپ دہی ایک سے دوچمچ شہداورآدھاچمچ ادرک ملاکراچھی طرح بلینڈ کرکے پی لیں ۔گیس،بدہضمی اورپیٹ کے دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔
۷۔صحت بخش سمودی
ایک کپ دہی،ایک کیلا،اسٹرابیری اورمالٹاکارس شامل کرکے بلینڈ کریں اورصبح ناشتے میں پی لیں ۔اس سے آپ میں دن بھرکیلئے توانائی آجائے گی۔
۸۔پائن ایپل سمودی
دہی ایک کپ اوربرف کوپہلے اچھی طرح بلینڈ کریں اسکے بعد اسمیں ایک کپ پائن ایپل شامل کرکے مزید بلینڈ کریں اورانجوائے کریں۔