امرود کے پتے امرود سے بھی زیادہ فائدے مند

35,016

امرود ہماری صحت کے لئے نہایت فائدے مند تصور کیا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہونگے کے امرود کے پتے جن کا ہم استعمال نہیں کرتے اور پھینک دیتے ہیں انکے امرود سے بھی زیادہ فوائد ہیں۔

وزن کم کرنے کے لئے

امرود کے پتے نشاستہ دار غذاؤں کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے جسم میں وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

گٹھیا

امرود کے پتوں کو گرم کر کے متاثرہ حصے پر لگانے سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے اور بہت جلد سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔

لیکوریا

دس سے بیس گرام امرود کے پتوں کا رس صبح اور شام استعمال کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے۔

کولیسٹرول

امرود کے پتوں کا جوس لیور کو صاف کر کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے اور آپکا کولیسٹرول اعتدال میں رکھتا ہے۔

ڈائریا

امرود کے پتے پیٹ کے مختلف امراض میں فائدے مند مانے جاتے ہیں امرود کے پتوں کو گرم پانی میں ڈال کے مزید ابالیں اسکے بعد پانی کو چھان کے ٹھنڈے ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈے ہونے کے بعد اسکا روزانہ استعمال کریں ڈائریا جیسی بیماری سے جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

ہاضمہ

امرود کے پتوں کا پانی یا پھر امرود کے جوس کا روزانہ استعمال ہاضمے کو بہتر بناتا ہے یہ فوڈ پوائزننگ میں اسکا استعمال نہایت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

منہ کے امراض

دانت درد، گلے کا درد، مسوڑوں کی سوجن جیسے مسائل میں امرود کی پتیوں کو پیس کر اسکا پیسٹ بنا لیں اور دانتوں پر لگائیں بہت جلد فائدہ ہوگا منہ میں چھالے ہونے کی صورت میں اگر امرود کے پتوں کو چبا لیا جائے تو چھالے ختم ہو جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...