فالسے کاشربت ایسا جو مختلف بیماریاں کرے دور

2,208

فالسے کی افادیت سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔یہ پھل موسم گرما میں ٹھنڈک کے اثر کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ اسکے ساتھ صحت کے مختلف مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار اداکرتاہے۔اسی لئے آج ہم آپ کوبتائیں گے فالسے کے شربت کی ایسی تراکیب جسے آپ اپنی بیماریاں دورکرنے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

۱۔شوگر کے لئے

آدھاکپ فالسہ کوٹ کر رات کوایک گلاس پانی میں بھگودیں۔صبح چھان کرخالی پانی پی لیں۔آمیزہ پھینک دیں۔

۲۔پیٹ درد

فالسہ آدھاکپ،اچٹکی اجوائن،سفید زیرہ بھناہواآدھاچمچ،کالانمک ایک چٹکی تمام اجزاء کوبلینڈکرکے پی لیں۔درد دور ہوجائے گا۔

۳۔قبض کے لئے

فالسہ آدھاکپ،ادرک ایک چھوٹاٹکڑا،کالانمک ایک چٹکی،زیرہ آدھاچمچ بلینڈکریں اورپی لیں قبض کامسئلہ حل ہوجائے گا۔

۴۔موشن

آدھاکپ فالسے کوایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر اسمیں ایک چمچ بھیگاہواتخم بلنگا ملاکرپی لیں۔موشن رک جائیں گے۔

۵۔دل کے امراض

آدھاکپ فالسہ،مصری ایک چمچ،سونف آدھاچمچ،عرق گلاب دوچمچ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے پینے سے بلڈ پریشرکم ہوتاہے۔یہ شربت معدے،جگر اوردل کوطاقت دیتاہے۔

۶۔بخار کیلئے

فالسہ آدھاکپ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر پسی سونف ایک چائے کاچمچ ملاکر پی لیں توبخار اتر جائے گا۔

۷۔یوٹی آئی پرابلم

آدھاکپ فالسہ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں پھر اسمیں ایک چمچ زیرہ پساہواشامل کریں اورپی لیں۔

۸۔ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ

آدھاکپ فالسہ ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کراسمیں کالانمک ایک چٹکی،کالی مرچ ایک چٹکی،آدھاچمچ پساہوازیرہ شامل کریں اورپی لیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...