ڈائٹنگ کے لیے اب چاول چھوڑنے کی ضرورت نہیں!

27,066

چاول جو کہ زیادہ تر افراد کی پسندیدہ غذا کہلائے جا سکتے ہیں ،بہت کم افراد ایسے ہوں گے جو چاول کے لئے ناپسندیدگی کا اظہار کریں گے۔یوں تو چاولوں میں اگر دیکھا جائے تو چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن اس میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ پایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے یہ وزن میں اضافے کا باعث بن جاتے ہیں۔اسی لئے اکثر ڈائٹیشن جب وزن کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو کھانے میں سے چاول نکالنے کی بات کرتے ہیں ۔لیکن کچھ تحقیق کار اس بات پر بھی اصرار کرتے ہیں کہ چاول کھانے سے وزن میں یا موٹاپے میں اضافہ نہیں ہو تا ۔
چاول بہت اہم اناج مانا جاتا ہے ۔دنیا کے درجنوں ممالک میں یہ کھانوں کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ بھی یہ توانائی بحال کرنے کا فوری اور بہترین ذریعہ سمجھے جاتے ہیں ،غذائی توانائی کا 20فیصد چاولوں پر مشتمل ہے ۔لیکن چاول میں اسٹارچ ہونے کی بناء پر اس کو ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے موضوع نہیں سمجھا جاتا۔لیکن اس کو پکانے کا ایک ایسا حیرت انگیز طریقہ مو جود ہے جو کہ اس کی غیر صحت بخش کمی کو دور کر سکتا ہے ۔

چاول اور اسٹارچ:

دنیا میں جتنے بھی اناج مو جود ہیں ان میں چاول وہ غذا ہیں جن میں سب سے زیادہ کاربو ہائیڈریٹ مو جود ہیں ،اور اس میں مسئلہ ایسے پیدا ہو تا ہے کہ اسٹارچ ہضم ہو کرشکر کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور شکر چکنائی میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔سری لنکا میں کی گئی دو تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک بہت آسان طریقے سے اگر چاولوں کو پکایا جائے تو اس اسٹارچ کو بھی آپ کے لئے فائدہ مند بنایا جا سکتا ہے ،اور یہ چاولوں کے شوقین افراد کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے۔

ناریل کے تیل کا جادو:

سدھیر جیمز جو کہ کالج آف کیمیکل سائنسز سری لنکا کے طالب علم ہیں،انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر پشپا راج کی سرکردگی میں یہ تحقیق کی کہ اگر چاولوں کو پکاتے وقت اس میں ناریل کا تیل ملا دیا جائے اور پھر اس کو فوراً ہی ٹھنڈا ہو نے کو رکھ دیا جائے تو وہ چاولوں کی کمپوزیشن کو تبدیل کر دیتا ہے۔
پکانے کے دوران چکنائی کا اضافہ ان اسٹارچ کو ہضم کر نے میں مدد دیتا ہے۔چاولوں میں یہ سادہ سا اضافہ دراصل چاولوں میں موجود کیلوریز کی مقدار کو مجموعی طور پر کم کر کے50فیصد تک گھٹا دیتا ہے۔

پکانے کا جادوئی طریقہ:

اس کو پکانے کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے لیکن اس کے اثرات جادوئی ہیں۔
۱۔چاولوں کے لئے پانی ابلنے کو رکھیں۔
۲۔اب چاولوں کے وزن کا تین فیصد اس میں ناریل کا تیل شامل کریں۔
۳۔اب چاول اس میں ڈال کر نارمل طریقے سے ابال لیں ۔
جب یہ پک جائیں تو اس کو تقریباً12گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔تیل ،چاولوں کے ساتھ مل کر اس کے اسٹارچ کی ہئیت تبدیل کر کے اس کو صحت بخش بنا دیتا ہے۔چاولوں کو ٹھنڈاکرنے سے اس میں موجود اسٹارچ کی غذائی صلاحیت تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ آپ کو نقصان کے بجائے فائدے کا موجب بن جاتے ہیں۔پھر چاہے آپ اس کو دوبارہ گرم کریں اس کی افادیت کم نہیں ہو گی۔
جیمز اور پشپا راج نے سری لنکا میں موجود چاولوں کی 38سے زائد اقسا م پر یہ کامیاب تجربہ کیا۔اور ہر دفعہ نتیجہ بہترین رہا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...