
بند گوبھی۔۔۔چار ہزار سال پرانی سبزی
بند گوبھی کا تعلق سرسوں کے خاندان سے ہے۔ یہ ایک قدیم سبزی کہلائی جاتی ہے کیوں کہ اس کی پیداوار کے چار ہزارسال پرانے شواہد موجود ہیں۔ اس خاندان کی دوسری سبزیوں میں پھول گوبھی‘ بروکلی اور رسل سپراؤٹ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں بند گوبھی کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں‘ جن میں لال‘ سفید‘ سبز‘ چائنز‘ ہموار پتوں والی اور کرینکل پتوں والی بند گوبھی شامل ہے۔ چائنیز بند گوبھی اور ہموار پتوں والی بند گوبھی کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے‘ یہ سبزی سال کے بارہ مہینے دستیاب ہوتی ہے۔
بند گوبھی کی خریداری
بند گوبھی خریدتے وقت درج ذیل باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔
wگوبھی درمیانے سائز کی ہونی چاہیے۔
wگوبھی کے پتوں کو خوب گٹھا ہونا چاہیے‘ ڈھیلے پتوں والی بند گوبھی ٹھیک نہیں ہوتی۔
wبند گوبھی بالکل صاف ستھری اور سبز رنگ کی ہونی چاہیے۔ ہلکے پیلے رنگ کی بند گوبھی عام طور پر خراب ہوتی ہے اس لیے اسے لینے سے گریز کریں۔
بندگوبھی خریدنے کے بعد اسے جلد از جلد استعمال کرنے کی کوشش کریں ،بصورتِ دیگر اس میں موجود وٹامن سی ضائع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
wبند گوبھی میں سلفر موجود ہوتا ہے جس سے گیس پیدا ہوتی ہے،اس لیے بند گوبھی پکانے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کا برتن استعمال کریں اور اسے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ بند گوبھی کو زیادہ دیر تک نہیں پکانا چاہیے اور پکانے کے فوراً بعد کھا لینا چاہیے۔
بند گوبھی کے فوائد
wبند گوبھی میں وٹامن اے اور سی ہوتا ہے جب کہ وٹامن (جی)کی بھی تھوڑی بہت مقدار اس میں شامل ہوتی ہے۔
wاس کا Caloric Contentبہت کم ہے‘ آدھا کلو بند گوبھی میں 95فیصد کیلوریز ہوتی ہے۔
wبند گوبھی میں کیلشیم‘ پوٹاشیم‘ کلورین‘ آیوڈین‘ فاسفورس‘ سوڈیم اور سلفر جیسی معدنیات کی بہتات ہے۔
wسوئٹزرلینڈ کی ’’کرلی بند گوبھی‘‘ ایگزیما اور ٹانگوں کے السر کے لیے بہت فائدہ مند سمجھتی جاتی ہے۔
wاس کا استعمال قبض کے لیے بہترین ہے کیوں کہ بند گوبھی میں Roughageزیادہ ہوتاہے۔