Facebook Pixel

صندل صحت کے لیے بے حد مفید

5,778

صندل کو عربی میں صندل ابیض، انگریزی میں صندل کی لکڑی سندھی میں صندل گاڑھا کہتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔صندل کا سفید درخت تقریباً چالیس فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ڈالیاں پتلی اور لٹکی ہوئی ہوتی ہیں اور پتے ہلکے اخروٹ کے پتوں کے مشابہ ایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں۔ پھول گہرے بینگنی رنگ کے اور پھل خوشوں کی شکل میں کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ درخت سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔صندل کے تنے کا وہ حصہ جو زمین میں ہوتا ہے اس کی لکڑی سفید اور بے بُو ہوتی ہے۔ اس لکڑی کا درمیانی حصہ قدرے زردی مائل اور بے حد خوشبودار ہوتا ہے۔ صندل کا درخت تقریباً پچاس سال بعد پختہ ہوتا ہے۔

سب سے اعلیٰ معیار کی صندل کی لکڑی درخت کے اس حصہ کی ہے جو زمین سے نیچے جڑ کے ریشوں سے اوپر ہوتی ہے۔ اسے کاٹ کر چالیس یا پچاس یوم کے لیے زمین میں دبا دیتے ہیں۔ اس کے ناکارہ حصہ کو دیمک کھاجاتی ہے۔ خوشبودار اور عمدہ صندل کا حصہ باقی رہ جاتاہے۔ سب سے بہتر صندل وہ ہوتا ہے جو نہایت خوشبودار اور کم ریشہ دار ہو۔

شربت صندل بنانے کے لیے برادہ صندل(ململ کی پوٹلی میں بندھا ہوا) عرقِِ گلاب دوبوتل۔ رات کو برادہ صندل عرق گلاب میں بھگودیں۔ صبح اچھی طرح جوش دیں اور پوٹلی نکال کر ڈیڑھ کلو چینی ملا دیں۔ جب قوام درست ہوجائے تو شربت کو آگ سے علیحدہ کردیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد صاف اور خشک بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔

فوائد

مفرح و قلب ہے۔ دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور گھبراہٹ میں بہت مؤثر ہے۔ صندل سفید مفرح و مقوی قلب ہے۔ یہ تقویت دماغ کے لیے زود اثر دواہے۔ معدہ اور امعاء کے لیے مقوی ہے اور امعاء میں قابض تاثیر پیدا کرتا ہے۔ حرارت کو تسکین دیتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

*صندل سفید پانچ تولہ،چھوٹی چندن ڈھائی تولہ، الائچی خرد ڈھائی تولہ۔ان سب ادویہ کو باریک کرکے سفوف تیار کرلیں۔ اس کے بعد چار رتی تا ایک ماشہ۔ صبح شام ایک کپ عرق گاؤ زبان کے ساتھ دیں ۔ ہائی بلڈ پریشر کے لیے اکسیر ہے۔

سوزاک

برادہ صندل سفید، خار خسک،تخم خرپزہ،تخم خیارین،تخم کاہو، تخم کاسنی ہرایک پانچ ماشہ۔ سب ادویہ کو شام کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح ایک گلاس شیرہ نکال لیں۔ ا س شیرہ میں قرشی کا شربت صندل پانچ چمچ ملا کر استعمال کریں۔ نئے پرانے سوزاک میں یکساں طورپر مفید ہے۔ پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔ زخموں کو بھرتا ہے۔ سوزاک کے علاوہ پیشاب کی جلن کوبھی رفع کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...