بہی ایک منفرد و مفید پھل

21,778

یقیناًبہی کا لفظ اکثر لوگوں کے لئے نیا ہوگا لیکن بہی ایک بہت ہی مفید پھل ہے جو ا ب اپنی غذائی خصوصیات کے باعث بآسانی پھل فروشوں کے پاس دستیاب ہوتاہے،۔بہی بالکل ہرے سیب کی شکل اور ذائقہ (Taste) میں اس سے ملتاجلتاہوتاہے۔میٹھی بہی کا مزاج معتدل اور کھٹی بہی کا مزاج سرد وخشک ہوتا ہے۔ بہی میں متعدد طبی اور غذائی خوبیاں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں ،۔یہ بہت سے امراض میں ایک اچھے خاصے مستند معالج کا کام دیتی ہے۔ بعض اطباء کے نزدیک اس کی تاثیر سرد ہے ۔ یہ ایک مفید پھل ہے جو گوناگوں غذائی اور شفائی اثرات کا مجموعہ ہے ۔اسے ہمیشہ کھانے کے بعد کھانا چاہئے۔یہ پھل گرم اور خشک مزاج والوں کے لئے خصوصیت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے۔ بہی معدے کے لیے فائدہ مند ہے اور اسے تقویت بخشتتا ہے۔بہی کا مربہ اندرون سندھ کافی مقبول ہے ۔

بہی کی طبی خصوصیات

 

طبی اعتبار سے بہی میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں مثال کے طور پر:
۱۔بہی دل کے لئے بہت مفید ہے۔
۲۔منہ سے خون آنے کے عارضے میں مفید ہے۔
۳۔اگر حمل کے دوران کھایا جائے تو اسقاط حمل سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
۴۔بہی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتاہے۔
۵۔تلی اور جگر کے امرارض میں مفید ہے۔
۶۔گرمی کے باعث ہونے والے سردرد کو دور کرنے کا ایک قدرتی غذائی ٹانک ہے۔
۷۔خفقان اور وسواس کو دور کرتی ہے۔
۸۔گرمی کے باعث ہونے والے نزلہ اور کھانسی کے لئے مفید ہے۔
۹۔دمہ کے لئے شفاء بخش دوا ثابت ہوتی ہے۔
۱۰۔دل اور دماغ کی گرمی کو ٹھیک کرتی ہے۔
۱۱۔بلغم اور سینہ کی خرخراہٹ کو نفع پہنچاتاہے۔
۱۲۔خشک کھانسی کے لئے مفید ہے۔
۱۳۔مثانہ اور جگر کی گرمی کو دور کرتاہے۔
۱۴۔کھٹی بہی قے و پیاس کے عارضے میں بہت زیادہ مفید ہے۔
۱۵۔دماغ کو فرحت بخشتتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...