کراچی :ڈائریا سے سالانہ 70ہزار بچے ہلاک ہوتے ہیں
کراچی:پاکستان ڈائریا سے بچوں کی ہلاکتوں میں عالمی سطح پر 8ویں نمبر پر
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دست اور اسہال کی بیماری ڈائریا سے پاکستان میں سالانہ 70 ہزار بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈائریا لاحق ہونے کی وجوہات میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ،گندگی، مکھی اور مچھروں کی بہتات شامل ہے ۔پاکستان میں پانچ برس سے کم عمر بچوں کی تعداد 50 لاکھ ہے جن میں ہرسال 4 لاکھ 70 ہزار بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ان میں سے19 فیصد اموات ڈائریا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔بچوں کی ہلاکتوں کے تناسب سے عالمی سطح پر پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔