قربانی کے گوشت کی بو دور کرنے اور اسے محفوظ کرنے کا طریقہ

2,744

عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا تہوار ہے جس میں وہ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں ۔اسلام میں قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،جس میں سے ایک حصہ غریبوں کا ،ایک عزیز واقارب کا اور ایک حصہ اپنا ہوتا ہے ،اگر کوئی چاہے تو وہ قربانی کا پورا گوشت بھی رکھ سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے شریعی حکم کے تحت ہی تقسیم کیا جائے ۔گوشت تو ہر کوئی شوق سے کھاتا اور پکاتا ہے لیکن اکثر لوگ قربانی کے گوشت کی خاص بو کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں کرتے ۔
قربانی کے گوشت کی بو کو آسانی سے ختم کیا جاسکتاہے۔بو ختم ہونے کے بعد یہ بھی روزمرہ کے استعمال کا ہی گوشت لگنے لگتا ہے۔

گوشت کی بو ختم کرنے کا طریقہ:

1 ۔روٹی بنانے والا عام آٹا لے کر گوشت پر چھڑک دیں اور اس پر پانی کا چھینٹا دے کر اچھی طرح ملالیں تاکہ پورے گوشت پر آٹا اچھی طرح لگ جائے۔2۔1گھنٹے کے لئے لگا رہنے دیں ،پھر نل کے پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔ایک کلو گوشت میں ایک مٹھی آٹا کافی ہوگا ۔ویسے مقدار کچھ بھی ہو آٹا ہر طرف لگنا چاہئے۔

2 ۔ایک اور طریقہ یہ ہے کہ گوشت پر سرکہ اورلہسن پیسٹ لگا کر 30 منٹ کے لئے رکھ دیں۔پھر پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔

ان دونوں طریقوں سے ناصرف گوشت بلکہ کلیجی کی بو کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔


قربانی کے جانور کی خریداری اور اس کی احتیاط


گوشت کو محفوظ کرنے کا طریقہ:

گوشت کی صفائی کے بعد اس کو محفوظ کرنے کا مرحلہ آتا ہے ۔فریزر میں گوشت کو مہینوں رکھا جاسکتا ہے لیکن ہم آ بپ کو صلاح دیں گے کہ قربانی کا گوشت ایک مہینے سے زیادہ نہ رکھیں اپنے فریزر میں اتنا ہی گوشت رکھیں جو ایک مہینے میں استعمال ہو جائے ۔

عید سے ایک ہفتہ پہلے فریزر کو صاف کرلیں تاکہ اس میں جمی برف کی موٹی تہہ ہٹ جائے ۔اکثر لوگ بقر عید کے لئے فریزر میں برف کو جما رہنے دیتے ہیں کہ اس طرح گوشت جلدی ٹھنڈا ہو کر جم جائے گا ۔لیکن ایسا نہیں ہو تاکیونکہ جب تازہ گوشت فریزر میں رکھا جاتا ہے تو اس کی گرمی سے فریزر کا برف پگھل جاتا ہے اور پانی بن جاتا ہے اور جب یہ پانی دوبارہ جمتا ہے تو سارا گوشت اس برف میں دھنس جاتا ہے بہ وقت ضرورت نکالنے میں مسئلہ ہو تا ہے ۔فریزر کی صفائی عید سے ایک دن پہلے کرنے کے بجائے کم ازکم پانچ دن پہلے کریں اور فریج یا ڈیپ فریزر کو دوبارہ چلا دیں تاکہ عید تک اس میں مناسب ٹھنڈک ہو جائے اور آپ کو فریج کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہوجائے ۔اگر آپکا فریزر نیا ہے یا آپ ڈیپ فریزر کا استعمال صرف عید کے لئے کرتے ہیں تو اس کو بھی پانچ دن پہلے چلا دیں ۔

فریزر صاف کرکے چلانے سے برف کی موٹی تہ نہیں ہوگی اس طرح گوشت فریزر کی سطح پر چپکے گا نہیں ۔

فریزر میں گوشت رکھنے کے بعداگلے دن گوشت کی تھیلیوں کو اوپر نیچے کریں اسی طرح اس سے اگلے دن بھی کریں اس طرح گوشت فریز ہو کر الگ الگ رہے گا اور تھیلیاں آپس میں چپکیں گی نہیں ۔

گوشت بننے کے بعد کوشش کریں کہ ٓاپ کے حصے کا جو گوشت ہے اسے اسی وقت اچھی طرح دھولیں ۔

گوشت کی چھوٹی بوٹیاں(جتنی آپ سالن میں استعمال کرتی ہیں ) بنوالیں ۔کچھ گوشت کا قیمہ نکلوالیں اور تھوڑے بڑے پیس بھی رکھیں ۔

گوشت اور قیمے کے اتنے ہی بڑے حصے بنائیں جتنا آپ روزانہ پکائیں گی ۔کیونکہ بڑے حصے سے گوشت نکالنا مشکل ہوگا ۔اور جب زیادہ بنانا ہو تو آپ دو یا تین حصے بھی لے سکتی ہیں ۔

گوشت کی تھیلی پر مارکر سے نام لکھ دیں تاکہ آپ کو پتہ رہے کہ کس تھیلی میں بونگ اور کس میں پلاؤ کا ہڈی والا گوشت ہے۔

گوشت کو زیادہ دیر باہر نہ پڑا رہنے دیں اور جب تک باہر رہے پنکھا چلا کر رکھیں تاکہ یہ جلد سے جلد ٹھنڈا ہو اور جلدی فریزر میں رکھا جائے۔

گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں چپٹا کرکے رکھیں اس طرح گوشت جلدی جمے گا اور کم جگہ لے گا ۔

گوشت کو دھو کر پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھائیں پھر پیک کریں اس طرح گوشت میں بو نہیں ہوگی۔


قربانی کی سنت دکھاوے میں کب بدل جاتی ہے؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...