
نیشنل بینک نے فوری ریمیٹنس اکاؤنٹ کا آغاز کردیا
نیشنل بینک نے پاکستا ن کے عوام کیلئے فوری ریمیٹنس اکاؤنٹ کا آغاز کردیاہے ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اقبال اشرف کا کہناتھا کہ نیشنل بینک نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کیلئے فوری ریمیٹنس اکاؤنٹ شروع کردیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام بیرون ملک سے جتنی بھی رقم پاکستان بھیجیں گے اس میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کا بڑا حصہ مڈل ایسٹ سے آتا ہے اس لیئے ہماری کوشش ہے کہ مختلف بینکوں کے ساتھ ساتھ ایکسچینج کمپنیزکے ساتھ بھی رقم کی ترسیل کے معاہدے کئے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہنڈی کلچر کا خاتمہ نہایت ضروری ہے اس کیلئے نیشنل بینک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر تا رہے گا ۔