مچھر انسان کو کاٹنے سے قبل سونگھتا ہے، تحقیق

334

مچھر کافی عرصے سے سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے اور ان کے لیے مچھروں کی کچھ عادات مسئلہ بنی رہی ہیں جس میں ایک عادت کچھ لوگوں کو کاٹنا اور کچھ کو نہ کاٹنا ہے لہٰذا مچھر کی اس عادت پر ایک سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے ممکنہ طور پر مچھر اپنے شکار کی جسمانی خوشبو کی وجہ سے اس کی جانب کشش کرتے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سائنس دانوں کے مطابق یہ تحقیق بالکل ایک جیسے نظر آنے والے اور ایک جیسے نہ نظر آنے والے جڑواں افراد پر کی گئی جس کے دلچسپ نتائج کا مزید تجزیہ اب بڑے پیمانے کے تجربوں میں کیا جائے گا جب کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رشتہ داروں کو مچھر ایک جیسی تعداد میں کاٹتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر اپنے شکار کی خوشبو کی وجہ سے اس کی جانب مائل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے جینز کا عمل دخل ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے پتا چلتا ہے کہ مچھروں کا کسی طرف مائل ہونے کے پیچھے وراثت میں ملنے والے وہ جینز ہیں جو جسم میں خوشبو کو کنٹرول کرتے ہیں اور اب اگلا قدم یہ معلوم کرنا ہے کہ آخر یہ کون سا مخصوص جین ہے جو اس عمل کا ذمہ دار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...