Facebook Pixel

خیبرپختونخوا حکومت کا مریضوں کیلئے مفت ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اعلان

158

خیبرپختونخوا حکومت نے نادار مریضوں کے مفت علاج کے لئے ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کردیاہے۔ مریضوں کے آپریشن اور ادویات کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے انشورنس کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔ پروگرام کے تحت غریب اور نادار مریضوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے، جس پر اسپتال میں داخل مریض کاعام بیماریوں کے ساتھ ساتھ کسی حادثے میں زخمی ہونے پربھی مفت علاج ہوگا۔پانچ سالہ منصوبے کے تحت غریب خاندان کے ہر فرد کو فی کس پچیس ہزار روپے سالانہ تک علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ ایک ڈالر فی کس آمدنی کے حامل افراد اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے، جس کے لئے نادارا ا ور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اعداد وشمار حاصل کئے جائینگے۔ منصوبے پر ایک ارب انتالیس کروڑ روپے لاگت آئیگی، جن میں ایک آرب تینتیس کروڑ روپے جرمنی کی حکومت فراہم کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...