
کراچی:ڈھائی کروڑ مالیت کی جدید مشینوں سے لیس فٹنس کلب
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فزیکل فٹنس کلب’’ ایم ‘‘ کا افتتاح ہوا، اس کلب کی خاص بات یہاں مختلف ممالک سے لائی جانے والی جدید مشینیں ہیں۔
کلب ایم میں ڈھائی کروڑ مالیت کی جدید فٹنس مشینیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے درآمد کی گئیں ہیں، جو کسی بھی خامی سے مکمل طور سے پاک ہیں۔ان مشینریوں میں ، یوگا، ایروبک بوٹ کیمپ،زومبا باڈی مساج،ویٹ لفٹنگ، قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ سوانا سمیت دیگر اہم سہولیات خصوصی طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ خبر کے مطابق کلب ایم میں جلد ایک ہیلتھ کلینک بھی کھولا جائے گا