Facebook Pixel

کراچی : سول ہسپتال،علاج کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار

516

کراچی :سول ہسپتال میں چوری کی وارداتیں ،6ملازمین سے تفتیش

سول ہسپتال کراچی کی او پی ڈی میں شناختی کارڈ کے بغیر سلپ نہ دینے اور علاج نہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے مریضوں اور انکے ورثاء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

سول اسپتال کراچی کی او پی ڈی میں بغیر شناختی کارڈ آنے والے درجنوں مریضوں کی سلپ نہیں بنائی جارہی ہے اور نہ ہی ان کی تشخیص و علاج کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔او پی ڈی میں بغیر علاج کرائے موجود مریضوں نے سول اسپتال کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے ۔انتظامیہ کا کہناہے کہ تمام تر اقدامات مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب ہسپتال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر پولیس سول اسپتال کی دو اسٹاف نرسوں،دوخاکروب اور دو نجی سیکیورٹی گارڈز کو دوران ڈیوٹی تھانے لے گئی اور بیان قلمبند کیا جس کی وجہ سے گارڈ زاور دیگر ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال کراچی میں کیمروں کی تنصیب کے باوجود بھی گزشتہ کئی ماہ سے چوری کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہوگیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...