
جہلم : سول ہسپتال اتوار کے روز بند ، مریض رلنے پر مجبور
سول ہسپتال جہلم اتوار کے روز مریضوں کیلئے بند کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے غریب مریضوں کو علاج کیلئے پرائیوٹ کلینکس اور ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔سول اسپتال جہلم اتوار کو ایمرجنسی روم تو کھلا ہوتا ہے لیکن مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی او رانہیں پیر کے رو ز ہسپتال آنے کیلئے کہا جاتا ہے ۔ مریض کے اہل خانہ اگر علاج کیلئے زیادہ اسرار کریں تو اسے مختلف ٹیسٹ لکھ کر لیبارٹری بھیج دیا جاتا ہے ۔ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے میں ایک ہی چھٹی ملتی ہے جس میں وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ وقت گزارتے ہیں ۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے اور اسکی کوئی چھٹی نہیں ہوتی لیکن سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹر ز مسیحا کے نام پر قاتل بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جہلم کے ڈاکٹرز کے رویئے کا فوری طور پر نوٹس لے اور غریب مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔