3 خطرناک امراض کی تشخیص کرنے والاسستا ترین کاغذی ٹیسٹ تیار

322

امریکی ماہرین نے ایک کاغذی ٹیسٹ وضع کیا ہے جو فوری طور پر خون کے ذریعے ایبولہ، ڈینگی اور زرد بخار جیسے خطرناک امراض کی تشخیص کرسکتا ہے۔

میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی اس کاغذ جیسی ایک پٹی پر چاندی کے نینوذرات کو رنگ کرکے ڈالا گیا ہے اور اس میں تینوں بیماریوں کے وائرس کی اینٹی باڈیز شامل کی گئی ہیں جس کے ذریعے اگر کسی مریض کے خون میں تینوں بیماریوں میں سے کسی ایک کے بھی جراثیم ہوں گے تو وہ چند منٹوں بعد ایک مخصوص رنگ ظاہر کرے گا۔اس ٹیسٹ کے موجدین کا کہنا ہے کہ جی پی ایس نظام اور ٹیسٹ کی تصویر پر تاریخ اور وقت شامل کرنے سے ان امراض کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس بنایا جاسکتا ہے جس سے مرض کے خلاف کام کرنے والوں کو بہت آسانی ہوتی ہے اور اس سے کسی بھی علاقے میں وبا پھوٹنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نظام کی قیمت صرف پانچ ڈالر یعنی 500 پاکستانی روپے ہے ۔واضح رہے کہ اس وقت ان تینوں امراض کے لیے جو ٹیسٹ استعمال ہورہے ہیں ان میں جینیاتی طریقہ استعمال ہوتا ہے جس میں خون میں موجود ڈی این اے کو دیکھ کر وائرس کی تصدیق کی جاتی ہے اور اس میں کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں جبکہ یہ پیپر ٹیسٹ منٹوں میں نتائج فراہم کرتا ہے اور دوردراز کے ایسے علاقوں کے لیے موزوں ہے جہاں بجلی اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...