حمل میں آسانی کے لیے 5 آسان ورزشیں

16,887

اولاد قدرت کی طرف سے عورت کیلئے حسین تحفہ ہے، جسے پاکر عورت اپنے ساری تکلیف بھول جاتی ہے ۔ ماں بننا ہر عورت کا ارمان ہوتاہے لیکن ماں اور بچے کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے۔ بعض خواتین زچگی کے دوران ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتی ہیں ، زچگی کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے۔اسے اپنے اوپر طاری کرنے کے بجائے خوش اسلوبی سے اپنے تمام کا م سر انجام دیں جیسے زچگی سے پہلے دیتی تھیں۔نماز قائم کریں، خوش رہیں اپنی صحت اور غذاکا خیال رکھیں ۔آپکی ہر حرکت آپکے بچے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر آپ خوش اور صحت مند ہونگی تو آپکا بچہ بھی صحت مند ہوگا۔

ماہر اس بات پر متفق ہیں کہ حمل کے دوران حرکت میں رہنا لازمی ہے ۔ وہ خواتین جو زچگی کے دوران داکٹر کے مشورے کے مطابق ورزش کرتی ہیں ، انھیں کمر درد اور دیگر تکالیف کی شکایت نہیں ہوتی اور جسم بھی متناسب رہتاہے ۔ اس کے علاوہ وہ ڈلیوری کے بعد آسانی کے ساتھ اپنی اصل شیپ میں واپس بھی آجاتی ہیں۔اب اکثریت اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے ورزش بہت ضروری ہے۔

ورزش کرنے کے کئی طریقے ہیں لیکن بد قسمتی سے لوگو ں کو یہ نہیں معلوم کہ کس مقصد کیلئے کیسی ورزش کرنی چاہئے۔ ذیل میں بیان کی گئی اس ورزش کیلئے آپکو زیادہ وقت اور آلات کی بالکل ضرورت نہیں پڑے گی ۔یہ ورزشیں آپ گھر میں بآسانی کرسکتی ہیں اور یہ آپکے اور آپکے ہونے والے بچے کے لئے محفوظ ہے لیکن اس ورزش کو شروع کرنے سے پہلے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں اور اپنی کنڈیشن کے مطابق اس پر عمل کریں۔یہ ورزش بے حد آسان اور سادہ ہے، بہترین نتائج کیلئے ہر دوسرے دن یہ ورزش کریں۔عموماً اس ورزش کا آغاز تیسرے ٹائیمسٹر یعنی انتیسویں ہفتے سے کیا جاتا ہے ۔

۱۔ پلائی


*سب سے پہلے آپ ایک آرام دہ کرسی لیں جسمیں پھسلنے کا خطرہ نہ ہو ۔
*اس کرسی کے سہارے بالکل سیدھی کھڑی ہوجائیں، کرسی اپنے آپ سے اتنی دور رکھیں کہ آپکی پہنچ میں رہے۔
*کرسی کو ہاتھ سے پکڑ کر رکھیں،دونوں پاؤں میں تھوڑا فاصلہ رکھیں جتناآپ بآسانی رکھ سکیں۔
*اب اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے کھڑے کھڑے اپنی باڈی کو جتنا ممکن ہو سکے نیچے کی طرف لے جائیں۔
*اسی طرح سانس کو اندر اور باہر کھینچیں۔
*اپنی پوزیشن میں واپس آنے کیلئے پہلے اپنے پاؤں سیدھے کر کے آرام سے کھڑی ہوں۔ایک دم سے بالکل سیدھی مت ہوں ۔اس عمل کو دو سے چھ مرتبہ دہرائیں۔
یہ عمل آپکے کولہے کے پٹھے اور رگوں کو مضبوط بنا کر انمیں توازن بناتاہے۔

۲۔ سائید لائنگ لیگ لفٹس

2side lying leg lifts

*اسکے لئے آپکو میٹ اور تکیہ کی ضرورت ہوگی۔
*فرش پر میٹ بچھا کر اپنے دائیں ہاتھ کی طرف کروٹ لے کر لیٹ جائیں۔
*دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر سر کو اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے سہارا دیں۔
*پیٹ کے پاس تکیہ رکھیں اور بایاں ہاتھ اس تکیہ پر رکھیں۔
*دایاں پاؤ ں موڑ لیں اور بایاں پاؤں۴۵ ڈگری تک اوپر اٹھائیں یا جتنا آپ بآسانی اٹھاسکیں۔اس عمل کوتین سے چھ بار دہرائیں۔
*اسکے بعد آرام سے سیدھی ہو کر دوسری سائڈ پریہی عمل دہرائیں اور اس بار آپکو سیدھا پاؤ ں اوپر اٹھاناہے۔
یہ عمل آپکے کولہے کے اندرونی حصے کو مضبوط کرے گا۔

۳۔ پلینک

3Plank

*اس بار آپکو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر الٹا ہوناہے پش اپ کی طرح لیکن اسمیں آپکی کلائیاں آپکے کندھوں کے نیچے ہونی چاہئیں۔
*اپنے گھٹنوں کو لفٹ کریں۔اور باڈی لائن سیدھی رکھیں۔
*آرچ شیپ میں مت جائیں اپنی بیک کو سیدھا رکھنے کی کوشش کریں اور تھوڑی دیر اس پوزیشن میں رہیں ۔
*اگر آرام سے کرسکیں تو کریں۔ جب پریشانی محسوس کریں تو ترک کردیں۔
یہ ورزش بازو اور کمر کو مضبوط کرے گی۔

۴۔ بائی سیپ کرلز

4bicep curls
*اس میں آپکو آرام دہ کرسی اور پانچ سے آٹھ پونڈ کے ڈمبیل یا پھر پانی کی بوتل درکار ہوگی۔
*کرسی پر آرام سے بیٹھ جائیں اپنے پاؤں زمین پر رکھیں اور اپنے پوسچر کو بالکل سیدھارکھیں۔
*اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھیں۔ہتھیلی کا رخ اوپر رکھیں۔
*ڈمبیل اگر نہ ہوں تو پانی کی چھوٹی بوتل بھر کراسے اٹھائیں۔کہنیوں کو ۹۰ڈگری اینگل پر رکھیں۔
*اسکے بعد ہاتھ میں پکڑے ہوئے وزن کو کندھوں تک لے جائیں،ہاتھوں کو باڈی کے بالکل قریب رکھیں۔پانچ سے چھ دفعہ اس عمل کو دہرائیں۔
یہ آپکے کندھوں او ر پٹھوں کو مضبوط کرے گا۔

۵۔ ون آرم بینٹ اور

5one arm bent over
*اسکے لئے کرسی اور ڈمبیل درکار ہونگے۔
*آگے کی طرف جھکیں اور سیدھاہاتھ کرسی پر رکھیں۔الٹے ہاتھ میں پانچ سے آٹھ پونڈ وزن اٹھائیں۔
*کرسی کو استعمال کرتے ہوئے اپنا سیدھا گھٹنا کرسی پر رکھیں اور الٹاپاؤں زمین پر۔
*بائیں کہنی کو بازو سے ۹۰ڈگری کے زاویہ تک موڑیں اس پوزیشن کو ہولڈکریں۔
* بائیں ہاتھ میں پکڑے ڈمبیل کو کندھے کی لائن تک لے جائیں۔
*اس عمل کو دہرائیں اور دوبارہ پہلے والی پوزیشن میں آجائیں۔
*پھر دوسری طرف سوئچ کریں اور یہی ورزش دہرائیں۔
یہ عمل پٹھوں اور بازوکے عضلاء کو مضبوط کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...