جانئے سرکہ گھر میں رکھنا کیوں ہے ضروری

13,801

کمپیوٹر کی صفائی

مونیٹر ،کی بورڈ ماؤس اور پرنٹر جب زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں تو ان پر بد نما دھبے پڑ جاتے ہیں ان کو صاف کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ ایک کپ پانی میں آدھا کپ سرکہ ملائیں اور اسپنج کو اس محلول میں ڈبو کر ،نچوڑ کر ہلکے ہاتھوں سے کپیوٹر کو صاف کر لیں ۔

دیواریں چمکائیں

اگر آپ کے گھر کی دیواروں کو بچوں نے بال پوائنٹ پین اور کلر مارکر کے نشانات سے گندا کر دیا ہے تو ان کو صاف کرنے کے لئے سرکہ ہی کام آتا ہے ۔سرکہ میں نرم کپڑے کو بھگو کر اس وقت تک صاف کریں جب تک داغ چلا نہ جائے ۔

قالین چمکائیں

بعض اوقات قالین پر مٹی ،چائے اور کیچڑ کے داغ لگ جاتے ہیں جو کسی صورت نہیں جاتے ۔اگر آپ کے قالین بھی نئے ہونے کے باوجود پرانے لگتے ہیں تو سرکہ کا استعمال کریں ۔ آدھا کپ پانی میں دو چمچ نمک اور دو چمچ سہاگہاور آدھا کپ سرکہ شامل کر دیں اور پورے قالین پر اچھی طرح لگا کر اسے سوکھنے دیں ۔ پھر ویکیوم کلینر سے صاف کر لیں ۔
قالین کے داغ اگر فوری صاف کرنا ہو تو ایک کپ پانی میں ۴ چمچ سرکہ ملائیں پھر اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں ،پھر ایک کپ پانی میں ۴ چمچ امونیا ملائیں اور اس محلول سے داغ کو صاف کریں ،قالین کے ہر قسم کے داغوں کو صاف کرنے کے لئے یہ طریقہ آزمودہ ہے ۔

بدبو بھگائیں

اوپن کچن ہونے کے باعث گوشت ،پیاز ،مچھلی کی بو پورے گھر میں بس جاتی ہے یا سگریٹ پینے والوں کے کمروں میں ایک خاص بو سما جاتی ہے اس بو کو ختم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ کچن ،یا کسی بھی کمرے میں ایک پیالے میں سرکہ ڈال کر رکھ دیں ،اگر بدبو زیادہ ہو تو کمرے کے چاروں کونوں میں سرکے سے بھرے پیالے رکھ دیں ،چند گھنٹوں میں ہی گھر سے بدبو کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

کیاری کے کیڑے مکوڑے بھگائیں

اگر آپ کی کیاریاں اور پودوں میں لھے پھل ،پھول اور سبزیاں جلد خراب ہو جاتی ہیں یا کسی قسم کا فنگس اور بیکٹیریا پودوں یا درختوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو آپ کو زہریلی دواؤں کا اسپرے کرنے کی ضرورت نہیں ،ایک بڑی بوتل میں ایک کپ سرکہ ایک کپ چینی ،ایک کیلے کو گودا اور ایک کپ ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس بوتل کو اپنے گارڈن میں لٹکا دیں ۔ بوتل کا یہ مکسچر آپ کے گارڈن کو ہر طرح کے کیڑے مکوڑوں سے بچائے گا ۔
اگر پودوں کے پتے پیلے ہو جاتے ہوں تو ایک لیٹر پانی میں دو چمچ سرکہ ملائیں اور اسپرے بوتل میں ڈال لیں ، مہینے میں ایک دفعہ اس محلول کا اسپرے پودوں ہر بھرا رکھتا ہے ۔

پرانے پینٹ برش صاف کریں

پرانے پینٹ برش پر اگر کلر لگ کر سوکھ جائے تو برش کو سرکے میں ڈبو دیں ،پھر گرم پانی میں واشنگ پاؤڈر ملا لیں اور برش کو ڈبو دیں دو سے تین دفعہ یہ عمل دہرائیں برش بالکل صاف ہو جائیں گے ۔

قینچی کی دھار تیز کریں

قینچی کی دھار تیز کرنے کئے سرکہ بڑی کام کی چیز ہے ۔ قینچی کو بندکر کے اسے سرکہ میں بھیگے کپڑے سے صاف کریں پھر قینچی کھول کر دھاروں پر سرکہ والا کپڑ الگائیں ،چند منٹ میں ہی قینچی کی دھار تیز ہو جائے گی ۔

استری کا دھبہ صاف کریں ۔

استری اگر کپڑے پر چپک جائے تو کپڑے کے ساتھ استری بھی خراب ہو جاتی ہے اور اس کی سطح کھر دری ہو جاتی ہے ۔ کسی برتن میں سرکے کے ساتھ تھوڑ ا سا نمک مل کر پیسٹ بنا لیں اور استری کو اس پیسٹ کے ساتھ صاف کریں استری پر لگا گہرا دھبہ آسانی سے دور ہو جائے گا

سرکہ کچن کے کئے ہے بہت ضروری

۔ پرانے پلاسٹک اور شیشے کے برتنوں کو نیا جیسا بنانے کے لئے سرکہ والے پانی سے برتنوں کو اسکرب کریں ۔چکنے برتنوں کو صاف کرنے بھی سرکہ کام آتا ہے
۔تانبے کے برتنوں کو صاف کرنے کے لئے آٹے میں زرا سا نمک ملا ئیں اور سرکہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ سے تانبے کے برتنوں کو رگڑ کر صاف کر لیں وہ نئے جیسے چمک جائیں گے ۔
۔چکنے برتنوں کو دھونے سے سنک کی نالی بند ہو جائے تو ایک کپ گرم سرکہ ڈال دیں تھوڑی دیر میں بند نالی کھل جائے گی
۔تھرماس ،کافی میکر اور چائے کیٹل کے بدنما داغ اور بدبو ختم کر نے کے لئے دوکپ گرم سرکہ ڈال کر دو دن تک استعمال نہ کریں ،دو دن بعد سارا میل اوپر آ جائے گا ۔

۔فرنیچر چمکائیں

۔نئے فرنیچر یا کار کے اسکرین پر لگے برینڈ اسٹکر چھٹانے کے لئے سرکہ میں کپڑے کو بھگو کر صاف کریں ، آسانی سے اسٹکر چھٹ جائے گا ۔
ْ ۔فرنیچر پر لگے اسکریچ نشان مٹانے کے لئے آیو ڈین اور سرکہ ہم وزن ملا لیں اور پالش کی صورت میں لیپ کریں ۔اسکریچ کے نشانات مٹ جائیں گے

کپڑوں کی چمک کے لئے سرکہ ہے ضروری ۔

برائٹ اور تیز رنگ کے کپڑے یا ایسے کپڑے جن کا رنگ چھٹنے کا اندیشہ ہو انھیں پہلی دھلائی سے پہلے ہی ایک بالٹی پانی میں ایک کپ سرکہ ملا کر بھگو دیں ،کپڑے کا رنگ نہیں اترے گا ۔
۔گرم کپڑے یا کاٹن کے کپڑے سکڑ گئے ہوں تو ایک بالٹی تیز گرم پانی میں دو کپ سرکہ ڈال دیں اور کپڑے بھگو دیں ، نچوڑے بنا کپڑوں کو خشک کر لیں ۔کپڑے اپنی اصل شکل میں آ جائیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...