11 نسخے آزمائیں اور شادی کامیاب بنائیں

38,142

شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کا سن کر ذہن میں ایک خوبصورت ، خوشیوں سے بھر پور زندگی کا تصور آتا ہے ۔ مرد ہو یا عورت ہر ایک کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ شادی کے بعد اس کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے گی ۔ لیکن بعض اوقات ہماری کوششوں کے باوجود ایسا نہیں ہوتا ۔ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو شادی کے بعد کی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں ۔ جنہیں اگر ہم اپنالیں تو ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں۔

1۔ اعتماد کی فضا قائم کریں:

کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کے لیے اعتماد کو بنیاد بنایا جائے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ہمسفر کے مقابلے پر کسی اور کے قریب ہونے کی کوشش نہ کریں ۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو کسی وقت پر آپ اسے اپنے ہمسفر کا نعم البدل بھی سمجھنے لگیں گے ۔ کسی دوسرے کی سوچ آپ کی کامیاب زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

2۔ ایک دوسرے کو عزت دیں:

اپنے شریک حیات کی بات کو غور سے سنیں ۔ ایک دوسرے کی عزت کامیاب زندگی کا اہم حصہ ہے۔
جب آپ اپنے ساتھی کی بات پر توجہ دیں گے تو اسے لگے گا کہ آپ اس کی عزت کرتے ہیں اور اسکی بات کو اہمیت دے رہے ہیں اگر آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں اور اس کی بات نہیں سن سکتے تو اسے اس بات سے آگاہ کیجئے اور کسی دوسرے وقت پر اس کی بات غور سے سنئیے۔

3۔ مل کر چیزوں سے لطف اندوز ہوں:

ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جنہیں آپ مل کر انجوائے کر سکتے ہیں ۔ مل کر ورزش کریں ، واک پر جائیں یا کوئی اور کام مل کر کریں وہ چاہے کچھ بھی ہو لیکن ساتھ مل کر کرنے میں مزہ آئے۔ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا اور باتوں سے لطف اندوز ہونا خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے اہم ہے۔

4۔ غصے کے جواب میں غصہ نہ کریں:

اگر آپ کے ساتھی کو غصہ آرہا ہے تو آپ خود پر سکون رہنے کی کوشش کریں اور جب اسکا موڈ بہتر ہوجائے تو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کریں۔

5۔ اپنی بات محبت سے ثابت کریں:

اپنی بات صحیح ثابت کرنے کے لیے محبت سے سمجھائیں اس طرح وہ آپکی بات زیادہ اچھے طریقے سے سمجھ سکتا ہے۔ زور اور زبردستی بگاڑ کا باعث بن جاتی ہے۔

6۔ محبت کا اظہار کریں:

اپنی محبت کا اظہار کرنے کا وقت ضرور نکالیں اور اپنے کمرے میں کسی تیسرے شخص کی بات نہ کریں دوسری تمام باتوں کو صبح کے ناشتے کے لیے رکھیں۔

7۔ ایک دوسرے کا ساتھ دیں:

کام کی زیادتی ، پریشانی یا مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اسے اکیلا نہ چھوڑیں۔

8۔ چھٹیاں ایک ساتھ گزاریں:

سالانہ چھٹیوں میں مل کر گھومنے ضرور جائیں اور اس سفر میں کسی تیسرے شخص کو شریک نہ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔

9۔ گڑھے مردے نہ اکھاڑیں:

اپنے ساتھی کی غلطیوں کو بار بار یاد دلانا اچھی عادت نہیں ہے ۔ اس سے آپ کے ساتھی کا دل ضرور دکھے گا ۔ پرانی باتوں کو نظر انداز کر کے مستقبل کی اچھی باتوں کی پلاننگ کریں۔

10۔لڑائی کو ختم کریں:

کوئی بھی مسئلہ ہو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں اچھی باتیں اور محبت کا اظہار لڑائی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

11۔ اپنے ساتھی پر شک نہ کریں:

اپنے ساتھی کی ذاتی چیزوں کو شک کی بناء پر چیک نہ کریں ۔ ایک دوسرے پر اعتماد کریں اور اپنی بات دوسرے سے نہ چھپائیں ۔ کامیاب شادی کی بنیاد ایمانداری پر قائم ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے ساتھی سے کوئی بات جاننا چاہیں تو اس کی ٹوہ میں رہنے کے بجائے اس سے پوچھ لیں۔

مزید جانئے :شوہر کا دل جیتنے کے10موثر طریقے


تبصرے
Loading...