برج قوس کے زیرِِاثر افراد کی خوبیاں اور خامیاں

4,381

برج قوس کے زیراثر افراد عام طور پر نئے تجربات، نئی معلومات اور نئی جگہوں پر جانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ اپنی آزادی کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ صاف گو ہوتے ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

 خوبیاں

1۔مثبت سوچ رکھنے والے:

برج قوس کے افراد اچھی سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ ہر بات کا مثبت پہلو دیکھتے ہیں۔ اس طرح مشکل وقت میں بھی بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

2۔ صاف گو:

یہ ہمیشہ صحیح بات کرتے ہیں اور وہی کہتے ہیں جو وہ کہنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات تلخ بات بھی کہ دیتے ہیںجو دوسروں کو گراں گزرتی ہے۔
3۔ذی شعور:

یہ لوگ ذہین اور پرجوش ہوتے ہیں اور ہر طرح کے موضوعات میں دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی گفتگو سے دوسروں کو آسانی سے متاثر کرلیتے ہیں۔

4۔فلسفیانہ مزاج:
برج قوس کے ذیر اثر افراد کا فلسفیانہ مزاج ہوتا ہے۔ یہ صحیح اور غلط کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اچھی اور پاکیزہ باتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔

5۔بڑے دل والے:

یہ لوگ بہت سخی ہوتے ہیں اور دوسروں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں اور آرام دہ زندگی گزارتے ہیں۔

6۔نڈر:

برج قوس کے لوگ بہت بہادر ہوتے ہیں۔ اور تفریح کے لیے کوئی بھی خطرہ مول لینے سے نہیں گھبراتے۔

خامیاں

لاپرواہ:

یہ کسی چیز کو خاطر میں نہ لانے اور بلا ضرورت خطرے مول لینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اپنی لا پرواہی کے سبب اکثر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔

سطحی نظر رکھنے والے:

ظاہری چمک دمک ان کے لیے خاص معنی رکھتی ہے۔ اس کے پیچھے کیا ہے، اس پر دھیان نہیں دینا چاہتے۔ اور اصل حقیقت سے پردہ نہیں اٹھاتے۔

غیر مستقل مزاج:

چیزوں میں ان کی دلچسپی وقتی ہوتی ہے اور کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے یہ اپنا کام زیادہ اچھے طریقے سے پورا نہیں کر پاتے ۔ کسی کام کے لیے ان میں مستقل مزاجی کا ہونا خاصا مشکل ہوتا ہے۔

حد سے زیادہ پر اعتماد:

برج قوس کے افراد اکثر معاملات میں حد سے زیادہ پر اعتماد ہو جاتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کر سکتے جبکہ اس کے برعکس وہ کئی غلطیاں کر جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...