ساؤنا باتھ کے طبی فوائد

1,882

ساؤنا باتھ مغربی معاشرے میں بے حد مقبول تو ہے ہی لیکن مشرقی ممالک میں بھی اس کی شہرت بڑھتی جا رہی ہے ۔ یہ ایک قسم کا باتھ ہے جس میں ایک ایسے کمرے میں بیٹھنا ہوتا ہے جس میں گرم بھاپ ہوتی ہے۔ اس گرم ماحول میں جسم سے پسینے کا اخراج شروع ہو جاتا ہے اور طبیعت میں بہت ہلکا پن اور بہتری محسوس ہوتی ہے۔
چند منٹ کے اس غسل کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جو درجہ ذیل ہیں :

ذہنی کشیدگی

ساؤنا باتھ کے بعد آپکو دماغی سکون اور راحت حاصل ہوتی ہے۔ چند منٹ کے ساؤنا باتھ سے آپ ذہنی طور پر فریش محسوس کرنے لگتے ہیں۔

پٹھوں اور جوڑوں کا درد

ساؤنا باتھ جوڑوں کے درد اور پٹھوں کے درد سے نجات دلاتا ہے. ایسے افراد جن کو پٹھوں کے درد یا جوڑوں کے درد کی شکایت ہو یا وہ افراد جو جسمانی مشقت کا کام کرتے ہوں انکے لئے ساؤنا باتھ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

اسکن کلینسر

حرارت خوبصورتی کے لئے قدیم حکمت عملی میں سے ایک ہے گرم ہواؤں کی وجہ سے جب پسینہ آتا ہے تو جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اسکن صاف ہو جاتی ہے اور مردہ خلیے جھڑ جاتے ہیں۔ اسکن نکھری ن

پرسکون نیند

نیند نہ آنے یا بے چینی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ساؤنا باتھ لینے کے بعد پر سکون نیند حاصل کی جا سکتی ہے۔

کیلوریز جلانے کے لئے

ساؤنا باتھ وزن کم کرنے میں بھی نہایت کارآمد ہے ۔باتھ کے دوران گرم ہواؤں کی وجہ سے پسینہ آتا ہے اور جسم میں موجود اضافی چربی گھل جاتی ہے۔

مزید جانئے :کھانا کھانے کے بعدیہ 8کام نہ کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...