خوشگوار زندگی کے لیے درست پتھر کا انتخاب

4,366

ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کے حوالے سے جہاں دیگر رسوم ادا کی جاتی ہیں وہیں ایک رسم زیورات چڑھانا بھی ہے۔

اگرشادی کے زیورات میں لڑکی کے نام والے پتھرکے زیورات شامل کرلیے جائیں تو یقیناًازدواجی زندگی خوش گوار گزرسکتی ہے۔

ہماری اس بات پر یقیناًآپ حیران ہوئے ہوں گے کہ بھلا نام کے پتھر کا زیورات کے چڑھاوے میں کیا کام، تو اس حوالے سے حیرت زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ایک بار اس پر عمل کرکے دیکھ لیں نتائج جلد سامنے آجائیں گے:

برج حمل

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام عموماً ا۔ ل۔ ع۔ ی۔ سے شروع ہوتے ہیں۔ ان کے زیورات میں سرخ رنگ کے نگینے شامل کرنے سے آنے والی زندگی خوش گوار ہوسکتی ہے۔ یہ سرخ رنگ کے پتھر مرجان، لعل عقیق یا الماس وغیرہ ہوسکتے ہیں۔

برج ثور

اس برج کی خواتین کے نام کے ابتدائی حروف ب، ے، ی ہوتے ہیں۔ان کے زیورات میں نیلے رنگ کے آمیزے والے پتھر سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ جیسے الماس، ہیرا، لعل وغیرہ۔

آج کل چوں کہ عروسی جوڑے بھی مختلف رنگوں میں بننے لگے ہیں اس لیے اگر ان خواتین کا عروسی جوڑا بھی نیلا بنوالیا جائے تو نہایت اچھے اثرات کا حامل ہوگا۔

برج جوزا

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کا ابتدائی حرف ق، ک ہوتا ہے۔ ان خواتین کے لیے زمرد، پنہ، لاجورد، زرقون اور پکھراج کی آمیزش والا پتھر بہتر ہے۔ ان خواتین کے لیے عروسی جوڑا بھی سرخی مائل زرد ہونا چاہیے۔

برج سرطان

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین چوں کہ 22 سال کے درمیانی عرصے میں پیدا ہوتی ہیں اس لیے ان خواتین کے زیورات میں مروارید، مجرالقمراور زرقون شامل ہونا چاہیے جبکہ ان کا عروسی جوڑا بھی ہلکے نیلے آسمانی رنگ کا ہوتو انتہائی مفید ہے۔

برج اسد

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کا ابتدائی حرف م ہوتا ہے، ان کے لیے یاقوت ، لعل بدخشانی یا مانک مرجان، الماس، ہیرے کی آمیزش والے زیورات مفید ہیں۔ ان کا عروسی جوڑا سرخ یا زرد رنگ کا ہونا چاہیے۔

برج سنبلہ

نام کا ابتدائی حرف پ، غ ہوتا ہے۔ یہ خواتین لاجورد، نیلم، گارکینک اور زرقون کی آمیزش والے زیورات پہن سکتی ہیں۔ ان کے عروسی جوڑے کا رنگ گہرا زرد یا گہرا سرخ ہونا چاہیے۔

برج میزان

اس برج کے تحت پیدا ہونے والی خواتین کے زیورات میں سنگ دودھیا، اوپل زبرجد، لہنیا شامل ہونا چاہیے۔ جبکہ ان کے عروسی جوڑے کا رنگ گلابی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

برج عقرب

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کے ابتدائی حروف ظ، ذ، ض، ز اور ن ہوتے ہیں۔ ان خواتین کے زیورات میں مونگا، سرخ عقیق، مرجان اور پکھراج شامل ہونے چاہئیں اور عروسی جوڑے کا رنگ بھی گہرا سرخ ہوتو بہتر ہے۔

برج قوس

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کا ابتدائی حرف ف ہوتا ہے۔ یہ خواتین اپنے زیورات میں پکھراج، یاقوت، اصفر استعمال کریں جبکہ ان کے عروسی جوڑے کا رنگ بھی ہلکا ارغوانی ہونا چاہیے۔

برج جدی

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کا پہلا حرف ج، خ، گ، ض، ظ، ذ، ز سے شروع ہوتا ہے۔ ان کے زیورات میں پلک، گومیرک، نیلم استعمال کیا جانا چاہیے اور عروسی جوڑے کا رنگ بھی نیوی بلیو ہوتو زیادہ بہتر ہے۔

برج دلو

 خواتین کے نام کا ابتدائی حرف س، ث، ص ہوتا ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کو عقیق یمنی، نیلم، یاقوت کبوت، ایمے تھیسٹ وغیرہ اپنے زیورات میں شامل کرنے چاہئیں جبکہ عروسی جوڑا کسی بھی رنگ کا ہونا مفید ہے۔

برج حوت

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کا ابتدائی حرف د، چ ہوتا ہے۔ ان خواتین کو سنگ یشیب لاجورد اور فیروزہ کی آمیزش والے زیورات پہننے چاہئیں۔ ان خواتین کے عروسی جوڑے کا رنگ ہلکا سبز ہو تو بہتر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...