برج اسد کی خصوصیات

3,287

برج اسد کا نشان شیر ہے جو ان کی طاقت ، توانائی اور چستی کی عکاسی کرتا ہے ۔برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد بڑے دل والے اور گرم جوش شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خود اعتمادی ، مقصدیت اور مثبت سوچ کی بناء پر پہچانے جاتے ہیں۔
یہ افراد دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں اس لیے ان میں سے اکثر فنون لطیفہ کا شعبہ اختیار کرتے ہیں ۔ اسد افراد عام طور پر فراخ دل ، مخلص اور محبت بکھیرنے والے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے دوست اور چاہنے والے ثابت ہوتے ہیں۔

بہادر اور پرجوش:

اسد افراد کو اکثر ان کی ہمدردیا مددگار طبیعت کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ انھیں دوسروں سے ہمدردی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ وہ دنیا کو ایک اچھی جگہ بنانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور لوگوں کے لیے اچھا کام کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ لوگ نا انصافی برداشت نہیں کرسکتے اور انصاف قائم کرنے کے لیے انتھک کوشش کرتے ہیں ۔ اکثر سمجھا جاتا ہے کہ اسد افراد خود کو دوسروں کی توجہ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں لیکن جب یہ کسی کو پریشانی میں مبتلا دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی مدد کرتے ہیں۔

پرُاعتماداور مثبت سوچ رکھنے والے :

یہ لوگ باہمت اور پر اعتماد ہوتے ہیں ۔ یہ صرف اپنی ذات کے بارے میں نہیں سوچتے۔ دوسروں کے ساتھ رہنے اور ان کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے مل کر اچھی کار کردگی دکھاتے ہیں ۔ دوسروں کے ساتھ اچھا برتائو انھیں لوگوں میں مقبول بنادیتا ہے۔

بامقصد اور پر عزم:

اسد افراد کو کسی سہارے یا نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ یہ لوگ جانتے ہیں کہ انھیں زندگی میں کیا کرنا ہے۔ اپنی ہمت اور طاقت کے بل بوتے پر یہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے:

اسد افرادسے تعلق رکھنے والے افراد بہت سی چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں خاص طور پر دوسرے لوگوں کے ساتھ گفتگو و بحث کرنا اور ان کے خیالات جاننا پسند کرتے ہیں ۔ سیاست پر بات کرنے کے لیے یہ اکثر دوسروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

مخلص:

برج اسد کے لوگوں سے زیادہ شائد ہی کوئی اور مخلص اور ہمدرد ہوتا ہے ۔ یہ لوگ لمبے عرصے تک لوگوں اور حالات سے منسلک رہتے ہیں اور پارٹنرشپ میں بھی ایمانداری پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ دوستی کا ساتھ دیتے ہیں اور اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔
جذباتی:
اپنے جوش و جذبات کے ذریعے یہ دوسروں کو اپنے مقاصد میں شریک کرلیتے ہیں۔ یہ ہر بات کا مثبت تاثر لیتے ہیں اور کبھی ہمت نہیں ہارتے جو حاصل ہوتا ہے اس میں خوش ہوتے ہیںاور جو ناحاصل ہو اس پر شکوہ نہیں کرتے ۔

مضبوط اعصابی کیفیت :

اسد افراد نہایت مضبوط اعصابی کیفیت کے مالک ہوتے ہیں اور کامیابیوں کی طرف رواں دواں رہتے ہیں۔ یہ کبھی ہار نہیں مانتے اور کامیابی کے لیے لڑتے رہتے ہیں۔
ناصرف یہ اپنا مستقبل بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں بلکہ خود سے وابستہ امیدوں کو اچھے سے اچھا بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

مسلط ہونے والے:

اکثر اسد افراد مضبوط اور آزاد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔ حالات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے ساتھ لوگوں کو اپنا ماتحت بنانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں ۔
یہ خصوصیت ہر ایک کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی خاص کر جب اسد افراد میں خود پسندی نمایاں ہوجائے۔

خود پسندی:

اسد افراد خود کو دوسروں کی توجہ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور دوسروں سے پسندیدگی اور تعریف کی خواہش رکھتے ہیں دوسروں کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا پسند کرتے ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں ۔ ان میں سے اکثر فن کا شعبہ اختیار کرتے ہیں ۔
یہ خود بھی سب سے بہتر بننا چاہتے ہیں اور اپنے لیے بہترین چیز ہی پسند کرتے ہیں۔خود پسندی جب حد سے گزر جائے تو غلط رخ اختیار کرلیتی ہے۔


آج کا دن کیسا رہے گا  برج سرطان کی خصوصیات  

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...