Facebook Pixel

دوستی کرنے کے چند اہم اصول

4,822

زندگی کا بہترین سرمایہ اچھا دوست ہے ،دوستی کی وضاحت بہت مشکل ہے دوستی کرنا اور دوستی نبھانا آپ کسی اسکول میں نہیں سیکھتے۔ ہاں لیکن یہ بات سچ ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھا دوست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ آپ اپنے وہ دکھ درد جو کسی سے بھی نہیں کہہ سکتے وہ اپنے دوست سے کہہ سکتے ہیں اچھے دوست کی ضرورت زندگی کے ہر موڑ پر ہوتی ہے. خاص طور پر جب آپ اکیلے اور کسی بات سے پریشان ہوں۔تو وہ صرف دوست ہی ہوتاہے جو اس دنیا میں آپکی مدد کیلئے چلا آتاہے۔اچھا دوست آپکی ناکامی پرغمگین اور آپکی کامیابی پر دل سے مسرور ہوتاہے۔خواہشات انسان کو متحرک رکھتی ہیں اور ان خواہشات کی تکمیل میں دوست آپکا ساتھ دیتاہے۔جس طرح اچھے دوست ہونا بے حد ضروری ہے اسی طرح برے لوگوں کی دوستی سے بچنا بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔کیونکہ دوست آپکی زندگی اور کردار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور آپکا تعارف بن جاتے ہیں۔

کسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

دوست وہ جو سکون کا باعث ہو

اچھا دوست آپکے لئے سکون کا باعث ہوتاہے۔ آپ اسکے ساتھ وقت گزار کر پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ اپنی ساری پریشانیاں بھلا دیتے ہیں ۔موجودہ دو ر میں جب لوگ ذہنی پریشانیوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں ایسے میں ایک بہترین دوست آپکے لئے ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہوتاہے۔ایسے لوگ جو آپ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیں کبھی اچھے دوست نہین ہو سکتے ۔

اعتماد کا رشتہ

ہم بعض اوقات دوستوں سے وہ بات بھی کہہ دیتے ہیں جو کسی اور سے نہیں کہہ سکتے ۔ ایک اچھادوست اچھا راز دار بھی ہوتا ہے ۔ایسے شخص سے دوستی کریں جس سے؂ آپ اپنی زندگی کے پیچیدہ سے پیچیدہ معاملات پر بھی بآسانی گفتگو کرسکیں۔ اپنی وہ پریشانیاں جو آپ اپنے گھر والوں کو نہیں بتاسکتے وہ آپ اپنے دوست کو بتاکر اس سے مشورہ لے سکتے ہیں اگر آپکا دوست اچھا ہوگا تو وہ آپکو اچھی نصیحت کرے گا۔

دوستی بے غرض ہوتی ہے

جب ہم کسی سے رشتہ جوڑتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے بعد میں وجہ ختم ہونے پر صرف رشتہ باقی رہ جاتا ہے۔ جبکہ دوستی بے غرض ہوتی ہے اچھا دوست دنیا کی بہترین دولت میں سے ہے جو کسی ذاتی مفاد کے بغیر آپکے ساتھ ہوتاہے۔

دکھ درد کا ساتھی

کہتے ہیں سچی دوستی کا پتہ مشکل وقت پر ہی چلتا ہے ۔ اچھا دوست آپکے ہر اچھے اور برے وقت میں آپکے ساتھ رہتاہے وہ آپکا ساتھ مشکل حالات میں نہیں چھوڑتابعض اوقات آپکے اپنے آپکے مشکل وقت میں آگے نہیں بڑھتے ہاں لیکن اگر آپ اچھے دوست کی نعمت سے مالامال ہیں تو یقیناًآپ تنہا نہیں ہوتے ۔

انا اور ضد کی جنگ چھوڑ دیں

بعض اوقات بہترین تعلقات بھی مشکل سے دوچار ہوجاتے ہیں ضد پیچیدگی پیدا کرتی ہے اپنے تعلقات کی بہتری کے لئے آپکو ضد اور انا جیسی بری عادتوں کو چھوڑنا چاہئے تاکہ آپ اپنا بہترین دوست کو کھو نہ دیں۔کیونکہ اچھا دوست ہیرے کی مانند ہے اگر ہیرا ٹوٹ جائے تو اسے اصل پھر سے اصل شکل میں لانا ممکن نہیں ہوتا ۔اگر آپ اچھادوست رکھتے ہیں تو ان کی قدر کریں کیونکہ اگر دوستی کے رشتے میں دراڑ آجائے تو اسے دو ر نہیں کیا جاسکتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...