چیونگم صحت کے لیے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

4,912

چیونگم کیا ہے؟

مختلف برانڈ کی چیونگم تیار کرنے کی تراکیب مختلف ہوسکتی ہیں لیکن اس کے چند بنیادی اجزاء ہر پروڈکٹ میں ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ اس میں موجود گم ایک نہ ہضم ہونے والا ربڑ ہوتا ہے جو صرف چبانے کی اہلیت رکھتا ہے۔اس میں گوند بھی شامل کیا جاتا ہے جو اسے جمے رہنے میں مدد کرتا ہے ۔ چیونگم چونکہ نرم ہوتی ہے اور دیر تک چبائی جاتی ہے اس لیے اس کا نرم ہونا بنیادی حصہ ہے۔ اس لیے اسے موئسچرائزرکھا جاتا ہے تاکہ یہ سخت نہ ہونے پائے۔ اس لیے اس میں Paraffinیا سبزیوں کا تیل شامل کیا جاتا ہے۔

کیا چیونگم میں استعمال کیئے جانے والے اجزاء محفوظ ہیں؟ عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ چیونگم کا استعمال اور اس میں شامل اجزاء ہر طرح سے محفوظ ہوتے ہیں۔ جب کہ یہ بات بھی تسلیم کی گئی ہے کہ کچھ برانڈ چیونگم میں متنازعہ اشیاء بھی شامل کررہے ہیں جن کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن ان کے نقصان بھی سامنے آسکتے ہیں۔ اس لیے کوشش یہ کی جاتی ہے ان متنازعہ اجزاء کا تناسب انتہائی کم سے کم رکھا جائے تاکہ چیونگم کا ذائقہ سب سے منفرد اور مزے دار ہو اور اس سے کسی کی صحت کو کوئی نقصان بھی نہ پہنچ پائے۔ مکمل طور پر اس سے گریز نہیں کیا جایا جاسکتا۔

فائدے و نقصانات

*BHT یعنی Butylated Hydroxytoluene بہت سے فوڈز میں ان کی حفاظت کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کھانے کو خراب ہونے اور اس میں موجود چکنائی کو تباہ ہونے سے بچاتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال کے بارے میں متضاد رائے پائی جاتی ہیں جانوروں پر کیئے جانے والے کچھ تجربات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی بہت زیادہ مقدار کینسر کا موجب بن سکتی ہے۔جبکہ ایک دوسری اسٹڈی میں ایسا کچھ بھی ثابت نہیں ہوپایا ہے۔ لیکن اس بات کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں کہ انسانوں پر اس کے منفی اثرات قائم ہوئے ہوں۔
*Titanium Dioxide : کسی بھی فوڈز کی تیاری کے مراحل کے دوران اس آکسائیڈ کو شا مل کرنے کا مطلب اسے ہموار ساخت یا Texture دینا ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جانوروں پر اس کے تجربات کی صورت میں اعصابی نظام کے متاثر اور اعضاء کے خراب ہونے کے اثرات مثبت ہوتے ہیں لیکن انسانوں پر اس کے کسی بھی قسم کے کوئی منفی اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔ لہٰذا اس کی بھی بہت کم مقدار شامل کی جاتی ہے۔
*Aspartame : یہ مصنوعی شوگر کہلاتی ہے جو عام طور پر شوگرفری فوڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں متضادمعلومات ملتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ اس کی بہت زیادہ مقدار سر کے درد اور کینسر کو دعوت دیتا ہے۔ لیکن اس بات کے ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں جن کی بناء پر یہ بات ثابت کی جاسکے کہ اس سے سرکا درد اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔
*کئی اسٹڈیز سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چیونگم چبانے سے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے نجات ملتی ہے بلکہ یہ حافظہ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے دماغی کارکردگی سوچنا، سمجھنا، بڑھنا، یاداشت، ہوشیار، سمجھداری اور ایسی ہی دوسری چیزوں کی کارکردگی میں چیونگم چبانے سے اضافہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ توجہ اور ارتکاز کی کیفیت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
چیونگم چبانے سے دماغ میں خون کا بہاؤ تیزی سے گردش کرنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں یاداشت اور ذہنی کارکردگی بڑھنے لگتی ہے کام کی زیادتی، تھکن اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے مسلسل دوہفتوں تک دن کے کچھ اوقات میں چیونگم چبانے سے نجات مل جاتی ہے۔
*وزن کم کرنے کے لیے چیونگم بہترین چیز ہے کیونکہ یہ میٹھی ہونے کے ساتھ ساتھ کیلوریز میں انتہائی کم ہوتی ہے۔ اس لیے یہ ڈائیٹ میں اضافہ کیئے بناء آپ کو میٹھا ذائقہ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ چیونگم بھوک کو کم کرتی ہے جس کی بدولت آپ زیادہ کھانے یا اوورایٹنگ کا شکار نہیں ہوتے نتیجے میں وزن بڑھتا نہیں اور کنٹرول میں رہتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ چیونگم میٹابولک سسٹم کو بڑھاتا ہے جولوگ چیونگم چباتے ہیں ان میں 19 فیصد تک کیلوریز ختم ہونے لگتی ہیں بہ نسبت ان افراد کے جو چیونگم کھانا پسند نہیں کرتے۔
*شوگر فری چیونگم دانتوں کو کیویٹی سے بھی بچاتی ہے چیونگم میں پایا جانے والا Xylitol دانتوں کوبیکٹیریاز سے بچاتا ہے اور دانتوں مسوڑھوں کو تباہ یا خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ناخوشگوار بد بو کو بھی دور کرتا ہے اور سانسوں کی مہک کو خوشگوار بناتا ہے۔ اس لیئے کھانا کھانے کے بعد چیونگم چبانے سے نہ صرف دانت مضبوط ہوتے ہیں بلکہ منہ، اورسانس کی بدبو بھی دور ہوجاتی ہے۔
*کچھ اسٹڈیز سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں میں کان کا انفیکشن ہونے یا اس سے بچاؤ کی صورت میں چیونگم چبانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
*اگر آپ سگریٹ نوشی سے بیزار ہیں اور اس بری عادت کو ترک کردینا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو چیونگم کی عادت ڈالیں۔
*کچھ اسٹڈی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرجری یا آپریشن کے بعد چیونگم کھانے سے جلدی ری کوری ہوجاتی ہے۔
*اگر آپ کو چیونگم کھانا پسند ہے تو ہمیشہ شوگر فری اور Xylitol ملی چیونگم استعمال کریں۔

مجموعی طور پر اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ چیونگم کھانا کسی بھی طرح سے صحت کے لیے نقصان دہ ہر گز نہیں ہے البتہ مذکورہ بالا اشیاء کی مقدار اگر حد سے تجاوز کرجائے تب یہ نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...