برج میزان کی9 خصوصیات جنھیں جاننا ضروری ہے

7,074

برج میزان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پرکشش لوگوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ جس سے بھی ملتے ہیں اسے اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں ۔ یہ ہر ایک سے اچھے تعلقات قائم کرلیتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی بہت سی اچھی اور بری عادات آسانی سے پتہ چل جاتی ہیں ۔

میزان افراد کی خصوصیات

میزان افراد اپنی صلاحیتوں کو آسانی سے منوالیتے ہیں ۔ اپنی گفتگو ، خوش مزاجی اور اطمینان بخش طبیعت کی وجہ سے ہر محفل کی جان بن جاتے ہیں ۔ دوسروں کے ساتھ ایک اچھا باہمی تعلق میزان افراد کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس طرح دوسرے لوگوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو سراہنے کا اندازہ ہوتا ہے ان خصوصیات کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ میزان افراد پرسکون رہتے ہیں اور آرام آرام سے گفتگو کرتے ہیں۔

1۔مصلحت پسند:

میزان افراد ہر ایک کے خیالات کو نہایت تحمل کے ساتھ سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس خوبی کی وجہ سے اچھے صالص ثابت ہوتے ہیں یہ بات کو غور سے سنتے ہیںاور معاملے کو اچھے انداز سے حل کرتے ہیں ۔

2۔خوش اسلوب :

میزان کے حامل افراد خوش اسلوب ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے معاملات میں نہایت محتاط ہوتے ہیں اور ان سے تعلقات کو خراب ہونے نہیں دیتے۔

3۔امن پسند:

میزان لوگوں کانرم اور دھیما مزاج اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے تعلقات لمبے عرصے تک قائم رہتے ہیں یا کبھی خراب نہیں ہوتے۔

4۔سطحی نظر رکھنے والے:

میزان افراد ظاہری خوبصورتی سے بہ آسانی متاثر ہوجاتے ہیں جبکہ انسان کے اندر کی خوبیوں یا خامیوں کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں ۔

5۔الگ ہوجانے والے:

میزان افراد نہایت مضبوط ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ اپنی اندرونی کیفیات چھپانے کے لیے خود دوسروں سے الگ کرلیتے ہیں کیونکہ یہ اپنی وجہ سے دوسروں کو افسردہ نہیں کرنا چاہتے۔

6۔ناقابل بھروسہ:

میزان افراد دوسروں کی باتوں کا اثر جلد قبول کرلیتے ہیں ۔ اس لیے اکثر ان کا ذہن تبدیل ہوجاتاہے اس لیے ان پر اعتماد کرنا خاصہ مشکل ہوتا ہے اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم بھی رہین گے یا نہیں۔

7۔پرسکون:

زیادہ تر یہ لوگ توانا ہوتے ہیں لیکن کبھی چیزوں کو بہت ہلکا لیتے ہیں۔ یہ جسمانی طور پر تو کاہل نہیں ہوتے ہیں لیکن ہر طرح کی پریشانی اور دبائو سے بچنا چاہتے ہیں۔

8۔قوت فیصلہ کی کمی:

میزان افراد کے لیے کسی معاملے میں فیصلہ کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ جب پسند اور ناپسند کی بات آتی ہے تو اچھی چیز کا انتخاب ان کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔

9۔شاہ خرچ:

یہ لوگ ہر طرح کا آرام چاہتے ہیں اس لیے غیر ضروری تعیشات پر بھی خوب پیسہ خرچ کرتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...