جذباتی اور ذہنی طورپر صحت مند رہنے کی چند آسان ترکیب
آجکل کی روزانہ منفی نیوز چینل پر آپ کی مثبت سوچ میں یقیناً کچھ تبدیلی آتی ہوگی جو ہمارے ذہن کو انتشار کی جانب گامزن کرتی ہے اور اس سے ہمارے اعصاب پر تناؤ اور توانائی میں بھی خلل پڑتا ہے۔ اس تیز رفتار برقی دوڑ میں اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اس دور میں ذہنی طور پر صحت مند رہنے کیلئے توانائی حاصل کرنا آسان ہے۔ زیادہ تر لوگوں کیلئے اس رفتار کے ساتھ ثابت کرنا بھاری تصور ہوسکتا ہے۔ اپنی غذا کو متوازن رکھنے کیلئے آپ کیا کرسکتے ہیں ؟ اس سے سوچ سے آپ مثبت پہلوؤں پر عمل کرسکتے ہیں اور اس پر توجہ دیکر آپ روزانہ اپنے ذہن کو فریش کرسکتے ہیں اور اپنی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔ ایچ ٹی وی کی ٹیم آپ کو کچھ تجاویزات دے رہی ہے جس سے آپ ذہنی طور پر خوش رہے گے اور اپنی صحت کو مذید بہتر بناسکیں گے۔
یہ تجاویزجو بہت ہی زیادہ آسان ہیں بلکہ ہوسکتا ہے کہ ان میں اسے کچھ پر آپ پہلے ہی سے عمل کر رہے ہوں۔ ان تجاویز کو اپنے روزانہ کی معمولات میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ بہت جلد ہی آپ اپنی عادتوں میں قدرتی طور پر صحت مند تبدیلی پائنگے۔ تو آپ ذہنی طور پر تیار ہیں کچھ صحتمندانہ تجاویز حاصل کرنے کیلئے۔
مجھے وقت دینا ضروری ہے
کام کاج کو پابندی سے کرنا ہماری روزانہ کی ذمہ داری ہے۔ چاہیں آپ کوئی طالبعلم ہیں، مزدور ہیں، ہاؤس وائف ہیں یا کسی ادارے کے مالک ہیں یا ملازم۔ اپنے جسم کو مسلسل کام کرنے کے دوران کچھ وقت آرام کرنے کی بھی اجازت دیں۔ بحر حال ، زیادہ کام کرنے سے پیداواری صلاحیت ہماری کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں کیونکہ ہمارے دماغ اور جسم کو مسلسل کام کرنے کے دوران کچھ آرام کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ ان سرگرمیوں کو بھی حاصل کریں جس سے آپ تھوڑا بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کوئی کتاب پڑھیں، کچھ وقت یا صرف آدھے گھنٹے کیلئے ورزش بھی کریں، اپنے پسندیدہ گانے سنیں، کچھ ٹہلتے ٹہلتے میوزک سنیں ، بچوں کے ساتھ بھی تھوڑا بہت کھیلیں۔
سماجی رابطہ قائم کریں
صحت اور ذاتی تعلقات کی اہمیت پر زیادہ زور نہیں دیا جاسکتا۔ جب تک اندرونی طور پر اور اس کی بنیادی اہمیت کو ایک ذمہ داری سمجھ کر نہ کی جائے۔ مضبوط بنیادی ڈھانچہ آپ کی حمایت کیلئے مضبوط سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئے تلقات کی پیداوری صلاحیت آپ کے قریبی اور اچھے ساتھیوں کیلئے بہترین مددگار ثابت ہوتے ہیں لحٰذا اس مسئلے پر بھی کچھ وقت دیں۔ پھر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوجائیگا جس کی حمایت کے لیئے لوگ کچھ بھی پرواہ کیئے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اچھی اور پرُ سکون نیند
ماہرین طب کے مطابق ہر راے کی نیند کیلئے چھ سے آٹھ گھنٹے ضروری ہیں۔ اس سے انسان پرُسکون اور اچھی نیند حاصل کرتا ہے جو ہماری صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ جب ہم مناسب نیند لیتے ہیں یا اپنی آنکھیں بند کرتے ہیں تو ہمارے اعصاب کیلئے یہ بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔ تازہ ذہن کے ساتھ آپ کا دماغ کسی بھی کام کرنے کیلئے آپ کو بہتر ماحول فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی قسم کے نئے کھیل کیلئے آپ کا دماغ آپ کیلے نئے گُر سکھائیگا جس سے آپ کا رویہ بھی بہتر ہوگا اور روزانہ آپ کو ایک نئی توانائی حاصل ہوگی۔
معلومات حاصل کریں
ایک سماجی مقاصد کیلئے کمیونٹی کی خدمت اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے کیلئے آپ کے ارد گرد کے مسئلے مسائل کی آگاہی کا ہونا آپ کیلئے بہت ضروری ہے۔ جب آپ ان لوگوں کے مسائل سنے گے تو آپ کو جب ہی معلوم ہوگا کہ آپکے علاقے کا مسئلے مسائل کیا ہیں جب کہ یہ سب آپ کو پہلے سے معلوم ہونا چاہیئے تاکہ آپ ان کے مسائل سننے سے پہلے اپنی توجہ اس کے حل کی طرف مرکوز کردیں۔ یہ آپ کو معاشرے میں ایک بہترین اور سماجی انسان کی جگہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس سے محلے میں یا آپ کی سوسائٹی میں آپ کا امیج بھی اچھا رہیگا۔ یہ ایک بہترین عنصر ہے جو آپ کی کامیابی کیلئے پلس پوائنٹ ہے۔
مدد طلب کریں
کبھی کبھار کام کا بوجھ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ اس کو ہینڈل کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے یا اس سے آپ کو اضافی آرام کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو چھوٹی موٹی مدد کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ اس سلسلے میں آپ اپنے دوست سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ کیا تم میری تھوڑی سی مدد کرسکتے ہو ؟ اور آپ اپنی فیملی ممبرز سے بھی پوچھ سکتے ہیں اپنے روزانہ کے گھریلو کام کاج میں مدد کرنے کیلئے۔ اگر آپ کو ضرورت محسوس ہوتو تھوڑا سے بریک کریں اپنے آپ کو کسی بھاری کام میں مت اُلجھائیں آرام ضروری ہے۔
مختصر
کم ذہنی اور جذباتی صحت طویل مدت میں کمزور اثرات کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ عارضی طور پر بہت مہنگا پڑے لیکن ہمارے جسم میں موجود مایوسی، کشیدگی اور بے چینی لیکن یہ آپ کی خوشیاں اور پیداواری صلاحیت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ زندگی کے کسی بھی موڑ پر آپ ان چیزوں کو محسوس نہیں کریں جب آپ کو ہینڈل کرنا دشوار ہوجائے۔ آپ کے دماغ کو اصل روح کی حالت سے آگاہ ہونا چاہیئے۔ بعض اوقات ان چیزوں کو سوچنا چاہیئے۔ ہمیشہ کی طرح آپ کو پہلے سے ان سب کا خیال رکھنا چاہیے۔