سلمان خان کالا ہرن اور چنکارا مارنے کے کیسز سے بری

836

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو مقامی عدالت نے کالا ہرن اور چنکارا مارنے کے کیس سے بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کو کیسز سے بری کرنے کا فیصلہ جودھ پور میں راجستان ہائی کورٹ نے کیا۔ عدالتی فیصلے کے وقت سلمان خان کمرہ میں موجود نہیں تھے۔

اس سے قبل ماتحت عدالت نے سلمان خان کو دونوں کیسز میں بالترتیب پانچ اور ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان سمیت سات افراد پر غیرقانونی جانور کے شکار کا الزام لگایا گیا تھا جس کے مطابق ستمبر 1998 میں سلمان خان نے جودھ پور کے قریب کالا ہرن اور چنکارا کا شکار کیا تھا۔ بہرحال عدالت نے دونوں کیسز سے سلمان خان کو بری کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...